دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرمونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بیٹا ہوتو ایسا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ماہ ذوالحج کے پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ دورد پاک پڑھنے ، نفلی عبادات کرنے اور نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام جولائی 2021ء کےپہلے  ہفتے آسٹریاکے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جانوروں پر ظلم کرنا حرام ہے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جانوروں کے ساتھ نرمی کرنے کی حکایات اور بزرگوں کے واقعات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی  کی ڈویژن میلان (Milan) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کی تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیزکمزوریوں کو دور کرنے کے لئے اہم نکات بھی پیش کئے جبکہ ذوالحجۃ الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے قربانی کی کھالوں کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی  کی ڈویژن بریشیا(Brescia) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کی تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ذوالحجۃ الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے قربانی کی کھالوں کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات  کے زیرِ اہتمام یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈنمارک، سویڈن ، جرمنی، بیلجیم ،ہالینڈ، اسپین اور آسٹریاکی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شب و روز پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے کلام کیا،کابینہ مشاورتوں کے وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک  ڈنمارک ( Denmark) میں آن لائن ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلا می بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلا می بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت اور علم دین کے فضائل پر نکات دئیے نیز پابندیِ وقت کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں خود شرکت کرنے اور دوسرں کو بھی شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن( Copenhagen)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ” فکر مدینہ“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کے ذہن دیا۔


یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay )میں 12 جولائی2021 کو ایک اسلامی بہن کا انتقال ہوگیا۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ان کے غسل میت میں شرکت کی ۔

بعد ازاں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے عزیزوں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں مرحومہ ایصال ثواب کے دینی کاموں میں عملا شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت07تا13 جولائی 2021ء تک  گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

307اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

336اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

416اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1064 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

777 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

408 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں اور دیگر احوال سے باخبر رکھنے کےلئے ایک شاندار نیوز ویب سائٹ لاؤنچ کی ہے جس کا نام ’’دعوتِ اسلامی کے شب و روز (News Department)رکھا گیا ہے۔ اس شعبے میں متعدد کانٹینٹ رائٹرز اپنی تحریری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں اس ویب سائٹ پر پورے ایک پروسس سے گزرنے کے بعد اَپلوڈ ہوتی ہیں، صرف ماہ جون 2021ء میں یوکے سے اسلامی بہنوں کی 121 مدنی خبریں وصول ہوئیں جس میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق یوکے کی اسلامی بہنوں کی اکثر مدنی خبریں اپلوڈ ہوکر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بن چکی ہیں جبکہ شعبے کی ترقی کے لئے مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ یوکے اور ساؤتھ افریقہ کی مدنی خبریں اردوزبان کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی ٹرانسلیٹ کر کے ویب سائٹ میں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے لندن ریجن والتھم سٹو (Walthamstow)ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کی جملہ نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ” نرمی کا پھل“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانےاور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف مقامات والسال،بلیک کنٹری، اسٹوک، کوونٹری، ووسٹر، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم اور سینٹرل برمنگھم (Walsall, Black Country, Stoke, Coventry, Worcester, North Birmingham, East Birmingham, and Central Birmingham)میں بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 354 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں نیکی کی اہمیت وفضائل اور اس کے اسباب بیان کرتے ہوئے پابندی سے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔