دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں سمیت ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےعلاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اورعلاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کا ذہن دیانیزذمہ داراسلامی بہنوں کو ماتحت سے وقت پر کارکردگی لینے اور وقت پرکارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی مزید کارکردگی جدول پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی   شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن سطح کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃ المدینہ بالغات کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ناظرہ و فرض علوم مفتشات تیار کرنے کے لئے ترغیب دلائی نیزاُن علاقوں میں کام بڑھانے کا ذہن دیا جن میں اب تک مدرسۃ المدینہ بالغات کا دینی کام نہیں ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 2 1جولائی 2021ء  کو یوکے ریجن کے شہر برسٹل میں 3 دن پر مشتمل سیشن بنام ”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ“کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ذولحجۃا لحرام کے فضائل ،قربانی کا تاریخی پس منظر کیا ہے؟بچے اور قربانی کا جانور اور ماہ ذوالحجۃ الحرام میں کی جانے والی عبادات وغیرہ جیسی اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 12 جولائی2021ء کو  یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین میں 3 دن پر مشتمل سیشن بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ “کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ذولحجۃا لحرام کے فضائل ،قربانی کا تاریخی پس منظر کیا ہے؟بچے اور قربانی کا جانور اور ماہ ذوالحجۃ الحرام میں کی جانے والی عبادات وغیرہ جیسی اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں برامپٹن اور تھورن کلف( Thorncliffe, Brompton) میں اردو زبان میں بذیعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”جانوروں پر ظلم کرنا حرام ہے“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جانوروں پر رحم کرنے اورخوش دلی کے ساتھ قربانی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” جانوروں پر ظلم کرناحرام ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو انسانوں کے حقوق کے ساتھ جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں انٹرنیٹ کے ذریعے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرمونٹریال( Montreal) میں اردو زبان میں بذیعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” ذوالحجہ کی فضیلت وقربانی کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نفلی روزے رکھنے ، زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے شہرکیلگری( Calgary) میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” رشتے داروں سے حسن سلوک“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رشتے داروں سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے، ذوالحجہ کے مبارک مہینے میں خوب نیکیاں کرنے اور نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جولائی  2021ء کے دوسرے ہفتےاسپین کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”جانوروں پر ظلم کرنا حرام ہے“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جانوروں کے ساتھ نرمی کرنے کی حکایات اور بزرگوں کے واقعات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی( Germany) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی کے حوالے سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے اہداف دئیے نیز اجتماعی قربانی کے لئے اپنی انفرادی کوشش کو تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کورس بنام”آئیے مدنی کام سیکھیں“ کرنے اور کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  جرمنی میں 4 مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرینکفرٹ (Frankfurt) کوبلنز(Koblenz) ڈیٹزن باخ( Dietzenbach) اور اوفن باخ( Offenbach)کی کم و بیش 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے”رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات بیان کئے نیز اپنے رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا ذہن دیا۔