دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسلام کے دو علاقوں   میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”جانوروں پر ظلم کرنا حرام ہے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   بنگلہ دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے اور زیادہ سے زیادہ عاملاتِ نیک اعمال تیار کرنے کا ذہن دیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نےاسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبد المنان بیگ، D.S.Pکوٹ مومن ملک غلام عباس بھیسین، S.H.Oکوٹ مومن خرم شہزاد گوندل سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے فلاحی کاموں پر بریف کیا اور یکم اگست 2021ء سے ملک میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس شخصیات نے خود بھی شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


ماہِ ذوالحجۃ الحرام 1442ھ کاآغاز ہوچکا ہے اور عاشقوں کا قافلہ حج کی ادائیگی اور بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضر ہونے کے لئے رواں دواں ہیں جبکہ کئی عشاقانِ رسول حاضری مدینہ کی تڑپ سے سرشار ہیں۔

حج کی منانسبت سے اس ہفتے امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقام رسول کو رسالہ 60 حج کرنے والا حاجیپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” 60 حج کرنے والا حاجی “ پڑھ یا سن لے اُسے ہر سال مقبول حج نصیب فرما اور اسے سبز سبز گنبد کے سائے میں شہادت اور جنت البقیع میں خیر سے مدفن نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریا ملتانیرحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر مشتمل خوبصورت رسالہ

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ

مؤلف: مولانا عدنان چشتی عطاری مدنی

سینئر اسکالر و رکن مجلس المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

74صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015ء سے لیکر2 مختلف ایڈیشنز میں تقریبا22ہزار کی تعداد میں چھپ چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کی تربیت کی جبکہ دیگر ذمہ داران نے شرکا کو تجوید و قرات بہتر کرنے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیچنگ اسکلز بڑھانے کاذہن دیا۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ مدنی فیضان مدینہ ملتان میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری کی آمد ہوئی۔

رکن شوریٰ نے اراکین شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی کے ہمراہ برانچ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کو مدنی پھول بیان فرمائے۔


دعوت اسلامی کے تحت 13 جولائی 2021ء کو ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مشاورت نگران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

مدنی مشورے میں شرکا کو گھریلو صدقہ بکس لگانے کے فوائد سے آگاہ کیا، اسلامی بھائیوں نے اس حوالےسےاہداف بھی مقرر کئے۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے تحت 11 جولائی 2021ء کو نواب شاہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مشاورت نگران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم فنانس ڈیپارٹمنٹ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب، K.P.K اور کشمیر کے ریجنل ذمہ دار محمد عدیل احمد گوندل عطاری، H.Rپاکستان کے نگران سید اسد علی عطاری، نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان محمد عابدعطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کی خود کفالت اور ان کی ماہانہ آمدن واخراجات کا باقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانےپر گفتگو کی اور مساجد کی آمدن کی حفاظت کے لئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے پرکلام کیا۔ مدنی مشورے میں 100فیصد خودکفیل مساجد کے عملہ کا اجارہ مسجد انتظامیہ کی طرف سے کرنے پر مشاورت ہوئی۔

آخر میں رکن شوریٰ اور ذمہ داران نے دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید عطاری صاحب سے کم آمدن والی مساجد کے عملے کی دعوت اسلامی کی طرف سے مشاہرہ جات کی ادائیگی کے نظام پر مشاورت کی جس پر مفتی صاحب نے قیمتی مشورے دیئے۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان) 


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو  لاہورمیں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

13 جولائی 2021ء کو تعلیمی امور کے ذمہ دارقاری ارشد عطاری نے امامت کورس میں ہونے والی کلاسز کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کا مدنی مشورہ لیا ۔ قاری ارشد عطاری نے ”درود شریف کی فضیلت اورحسن اخلاق“کے موضوع پر بیان کیا اور اچھی و نمایاں کارکردگی پرحوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان عطار  متصل جامع مسجد بہزاد نارتھ ناظم آباد میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

10 جولائی 2021ء کو تعلیمی امور کے ذمہ دارمولانا قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے امامت کورس میں ہونے والی کلاسز کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کا مدنی مشورہ لیا ۔ مولانا شفقت اللہ عطاری نے ”حسن اخلاق“کے موضوع پر بیان کیا اور اچھی و نمایاں کارکردگی پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)