
پچھلے دنوں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران، نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا اسمعیل عطاری مدنی اور نگران شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان مولانا ظفر
عطاری مدنی سمیت اراکین شعبہ نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
جامعۃ المدینہ کے طلبہ کو 12 دینی کاموں کی جانب راغب کرنے اور جامعۃ المدینہ کے
اندر مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری
مدنی اور حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (
رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان)

سلسلۂ قادریہ رضویَّہ عطَّاریہ کے
چالیسویں شیخِ طریقت کے حالاتِ زندگی پر مشتمل رسالہ
فیضانِ مولانا محمد عبدالسّلام
قادری رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ
مؤلف: مولانامحمد ناصر جمال عطاری
مدنی
سینئر اسکالر المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
73صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2016ء میں تقریبا17ہزار کی تعداد میں چھپ چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کےتحت ملک بھر میں شعبہ مکتبۃالمدینہ گرلزکے تحت
سنتوں بھرے اجتماعات ،ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں ،مدرسۃالمدینہ بالغات اور دارالسنہ للبنات
میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔جون2021ء میں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی درج
ذیل ہے ۔
سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والےاسٹال کی تعداد :5 ہزار884
مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگنے والےاسٹال کی
تعداد :2 ہزار305
ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگنے والےاسٹال کی تعداد :418
دارالسنہ للبنات میں لگنے والےاسٹال کی تعداد:8

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سرگودھا زون میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد
ہواجس میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار اور سرگودھا اور بھلوال زون کی زون تا علاقائی سطح تک
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے تعویذات و اورادِ
عطاریہ کی دہرائی کروائی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے اچھی (progress) والی اسلامی بہنوں کی
حوصلہ افزائی کی نیز شعبے کےدینی کاموں سےمتعلق مدنی پھول پیش کئے اور زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کا ذہن دیاجس پر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
راوی روڈ قلعہ محمدی توحید آباد میں تین دن کا رہائشی روحانی علاج کورس کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون کے میراں
حسین زنجانی کابینہ راوی روڈ قلعہ محمدی
توحید آباد میں تین دن کا رہائشی
روحانی علاج کورس کا انعقاد ہواجس میں پاکستان سطح ذمہ دار اور کورس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کی تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کےحوالےسے تربیت کی اور انہیں وظائف عطاریہ بتائے نیزاچھی( progress )والی
اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےانہیں تحائف بھی دیئے۔

دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد زون
جہلم چکوال کے شہر محلہ رحمانیہ پنڈی روڈ میں حاجی سوئیٹ والوں کے گھر دینی حلقہ ہواجس میں اہل خانہ کی خواتین
سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، گناہوں
سے بچنے اورہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیزدینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا جس
پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر جھنگ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن
میں زون مشاورت، کابینہ نگران ، ڈویژن نگران اورشعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسےنکات بتائے اورجامعۃ المدینہ گرلز کے داخلوں میں اضافہ کرنےکے حوالےسےذہن سازی کی نیزجن
ڈویژنز میں دینی کام نہیں ہے ان میں دینی کام شروع کروانے ،اجتماعات کی تعدادبڑھانے اور ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ کی
ترکیب کو ہر ہر ڈویژن میں مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دیئےنیزاسلامی بہنوں کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی
کے لئےانہیں تحائف پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن میر پور کشمیر زون کے
شہر کھٹری شریف میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں میر پور ، کوٹلی ،
چڑھوٹی اور جامعۃالمدینہ کی ناظمات اور
ناظمہ اعلیٰ نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے
اتحاد و اتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کاذہن
دیانیز ہفتہ واررسالہ کارکردگی سافٹ وئیر پر انٹری کرنےاوردینی کاموں کی کارکردگی
شیڈول ہر ماہ وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت بھی دی۔

فرمانِ
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ملنساری
اِفرادی کوشش کی رُوح ہے کے جذبے کے تحت ماہ جون 2021 میں دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حب کے زیر اہتمام یوکے کی لندن،
برمنگھم، اسکاٹ لینڈ،مانچسٹرریجنزکی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے39 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دینی ماحول سے دور تھیں۔
20
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
14
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
7اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/
پڑھوایا۔
5 اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا۔
16 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا ۔
4 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام گزشتہ
دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شعبہ کی
ترقی اوراس میں مزید بہتری لانے سے متعلق مدنی پھول دیئےاورتقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف
دیئےنیز سافٹ ویئرمیں کارکردگی ریکارڈ سمری
کے نظام کو مضبوط کرنے اور مجلس کی جانب سے ملنے والے اہداف کی تکمیل کاذہن بھی دیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکےشہر بلیك كنٹری( Black
Country)
میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن
دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام جون 2021ء میں یوکے برمنگھم ، لندن ،
مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، بریڈ فورڈ ( Birmingham,
London, Manchester, Scotland, Bradford )میں
ملنے والی رپورٹ کے مطابق مختلف کورسز کا
انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہیں۔
منعقد
ہونے والے کورسز کے نام:فیضانِ ایمانیات کورس، سوشل میڈیا کا استعمال کورس،
مسکرانے کے دینی فوائد کورس، اسلامک ہیروز کورس ، فیضان تجوید و نماز کورس ، جنت
ودوزخ کیا ہیں؟ کورس،فرنٹ فل لرننگ کورس، بیٹی کا کردار کورس، ایثار کے رنگ بڑی عید
کے سنگ کورس۔
منعقد
ہونے والے کورسز کے مقامات کی تعداد: 30
کورسز
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 692