قائد آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں قائد
آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں ذیلی ذمہ داراور کابینہ
نگران سمیت تقریباً 69 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’نیّت کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو
روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ پابندی
سے متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں صدر کابینہ کی ڈویژن جمشید روڈ کراچی
میں ایک شخصیت خاتون کے گھر ایصالِ ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں اہل خانہ کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’خاتمہ بالخیر اور ایمان کی حفاظت‘‘ کے
موضوع پر بیان کیانیز اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ
لینےکاذہن دیااور ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسی طرح ڈیفنس کابینہ کراچی میں قائم فیضان ایجوکیشن نیٹورک میں اہل ثروت خواتین نے وزٹ کاسلسلہ ہواجس میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں اور شعبہ FGRکے مختلف فلاحی کاموں
کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پرانہوں نے اسے سراہا اور تعاون کی نیت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ساہیوال زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ساہیوال زون
کی زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے مدنی
پھول ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو ماتحت کے ساتھ نرمی سے پیش آنے
کی ترغیب دلائی اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتےہوئے ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ کی ہر ہر ڈویژن میں مضبوط ترکیب بنانے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کو بڑھانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کے آغاز کرنےپر کلام کرتےہوئےتقرریوں
مکمل کرنےکی ترغیب دلائی ۔پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے اختتام پر اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش
کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ٹوبہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون
مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اسلاف
کا جذبہ قربانی ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کرنے کے فوائد بتائےنیز دینی
کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتےہوئےماہانہ ڈویژن دینی حلقے کی ہر ہر ڈویژن میں مضبوط
ترکیب بنانے کی ترغیب دلائی ۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے،نئی ڈویژن میں
دینی کام کا آغاز کرنےاورتقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیتےہوئے اہداف بھی دیئےجس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ اختتام پر
اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پاکستان نگران اسلامی بہن نےتحائف بھی پیش کئے۔
میرپور کشمیر میں جامعۃالمدینہ گرلزاور دارالسنہ للبنات کے افتتاح کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں میرپور کشمیر میں
جامعۃالمدینہ گرلزاور دارالسنہ للبنات کے
افتتاح کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کےحوالےسےبتاتےہوئے اہداف دیئےاوردینی کام کرنےسےمتعلق مدنی
پھول بھی دیئےجس پر سب ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر
میں جامعۃالمدینہ گرلزاور دارالسنہ للبنات کےلئے دعائے خیر بھی
کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون کے علاقے پاکپورہ
کے بستے پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں سیالکوٹ زون اور پاکپورہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلام آباد کی ریجن سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن
نے بستے کی کارکردگی کاجائزہ لیااور شعبے
کے اَپڈیٹ مدنی پھول سمجھائےنیز ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع
کروانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام چند روز قبل فیصل آباد ریجن کی لیہ زون میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں شعبہ ڈونیشن بکس کی
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ
نگران اسلامی بہن سے شعبے کےدینی کاموں کےحوالےسے تبادلہ خیال کرتےہوئے ذیلی سطح اور ڈویژن سطح پر تقرری
مکمل کرنےکاہدف دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی والافارم اور مدنی پھول سمجھائے۔

دعوتِ سلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی لیہ زون
میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو
کارکردگی فارم سمجھائے نیزشعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیااور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےعاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنےکی ترغیب
بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پاکستان بھر
کی اسلامی بہنوں کی جون2021ء کے
ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین
’’ماہنامہ فیضان مدینہ ‘‘ہے ۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور
دلچسپ مضامین شامل کئےجاتے ہیں ۔ اس کی
سالانہ بکنگ کروانے والوں کےلئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی
دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
جون 2021ء میں بھی بہت سی اسلامی بہنوں نے
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔الحمدللہ عزوجل جون
2021ء تک ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی 9 ہزار 789اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی جبکہ 67
سادہ اور 60 رنگین شمارے کی بکنگ کی گئی ۔
اسلام آبادکابینہ کی ڈویژن اسلام آباد I-10 میں ماہانہ ڈویژن دینی
حلقے کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آبادکابینہ کی ڈویژن اسلام آباد I-10 میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کاسلسلہ ہواجس میں
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو تنظیمی طریقہ
کار کےمطابق دینی کام کرنےکےحوالے سےنکات فراہم بتائےا ور ذوق و شوق کے ساتھ دعوت
اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنےاورہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے کے تحت گزشتہ دنوں جہلم چکوال
کے شہر تلہ گنگ گوجر خان چواء سیدن شاہ پنڈ داد خان میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہواجس میں علاقائی ذمہ داراور جامعۃ المدینہ گرلز کی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رسالہ کارکردگی سافٹ وئیر میں انٹر کرنےاورجامعۃ المدینہ گرلز کی کارکردگی کا طریقہ
کاربتایا نیز کارکردگی شیڈول ہر ماہ جمع
کرنے کا ذہن بھی دیا جبکہ زون مشاورت اور
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی تقرریوں کے اہداف دیئے۔
 - Copy - Copy.jpg)
شعبہ حج و عمرہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14
جولائی2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں یاد مدینہ اجتماع
ہوا جس میں رکنِ زون شعبہ حج و عمرہ حاجی محمد شفیع عطاری، نگرانِ کوٹ مومن کابینہ
مولانا سیف اللہ عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام و طلبہ کرام سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے حج کی اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری
مدینہ کے فضائل بیان کئے ۔(رپورٹ:فضیل
رضا عطاری مدنی، رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)