Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a course, namely ‘colours of sacrifice with Eid’ was conducted in Ireland in previous days. 9 Islamic sisters had the privilege of attending this great course.

Islamic sisters expressed their opinions and liked the course a lot. Moreover, they made good intentions of acting upon the booklet, ‘Nayk A’maal’, attending more courses, watching Madani Muzakrah and attending the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’.


Under the supervision of ‘Majlis Raabta Bara e Shakhsiyaat’, a Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters was conducted in Scotland Region, UK in previous days. Zone and Kabinah Zimmadar Islamic sisters had the privilege of attending this great Mashwarah.

Region Zimmadar Islamic sisters followed up the Kaarkardagi (performance) of the attendees [Islamic sisters], did their Tarbiyyah and provided them the points on improving the religious activities.


رسولِ کریم ﷺ کا مختصر اور مجمل  کلام فرمانا اور سامعین کا سوالات کرنا

معلم اعظم، جنابِ رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ والا صفات سے بڑھ کر کائنات میں کوئی ایک بھی ایسی ہستی نہ گزری جس کے اندازِ تربیت و تفہیم انسانی فطرت کے کثیر تر پہلوؤں کو محیط ہوں، یہ آپ ﷺ کا امتیازی اور منفر د ترین وصف ہے، گزشتہ مضامین میں یہ بیان ہوا کہ آپ ﷺ کبھی اچھائی کا ایسا ذکر کرتے کہ سامعین متجسس ہو کر مزید کا سوال کرتے ، کبھی برائی کا ایسا ذکر کرتے کہ سامعین مزید وضاحت سننے کے لئے تیار ہوجاتے، اسی طرح ایک اندازِ تفہیم یہ بھی تھا کہ کوئی مختصر جامع لیکن مجمل کلام فرماتے جسے سنتے ہی سامعین الرٹ ہوجاتے اور مزید وضاحت کا مطالبہ کرتے جیسا کہ

حضرت سیّدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ

بے شک دین خیرخواہی ہے، بے شک دین خیر خواہی ہے، بے شک دین خیرخواہی ہے ہیں۔

یہ ایک ایسا کلام ہے کہ سننے والا مزید وضاحت چاہتا ہے، چنانچہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا :

لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟

یارسول اللہ !(دین ) کس کے لئے خیرخواہی ہے؟

تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :

لِلَّهِ وَكِتَابِهِ وَرَسُولِهِ، وَأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ، وَعَامَّتِهِمْ،

اللہ تعالیٰ ، اس کی کتاب، اس کے رسولﷺ،ائمہ مسلمین اور عام مسلمانوں کے لئے ۔

اس حدیث پاک کی شرح میں علمائے کرام فرماتے ہیں:

اللہ تعالیٰ کے لیے خیرخواہی کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمام خوبیوں کا جامع ماننا ، تمام عیوب سے پاک ماننا، اللہ تعالیٰ کو معبود برحق اور شریک سے پاک ماننا ، اس کی اطاعت کرنا، اس کی نافرمانی سے اجتناب کرنا ،اس کا شکر ادا کرنا، اخلاص کے ساتھ اس کی عبادت کرنا اور اس سےمحبت کرنا وغیرہ۔

کتابُ اللہ کے لیے خیرخواہی کا معنی یہ ہے کہ اس پر ایمان لانا یہ اعتقاد رکھنا کہ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے ، کوئی اس کی مختصر ترین سورت کی مثل بھی نہیں لاسکتا ، اس کے احکام پر عمل کرنا ، اس کی تلاوت کرنا وغیرہ، یونہی اللہ تعالیٰ کی دیگر کتابوں پر بھی ایمان لانا کتابُ اللہ کے لیے نصیحت کے معنی میں شامل ہے ۔

رسول اللہ ﷺ کے لئے خیرخواہی کا معنی یہ ہے کہ اُن کی رسالت کی تصدیق کرنا ، جو کچھ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے لے کر آئے اس پر ایمان لانا، ان کی اطاعت کرنا، ان کی تعظیم وتوقیر کرنا ، ان کی سنت پر عمل کرنا اِس کی دعوت کو عام کرنا ، ان سے اور ان کے صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم سے محبت کرناوغیرہ،

ائمہ مسلمین کے لئے خیرخواہی کا معنی یہ ہے کہ اگر اس سے مراد حکام کو لیا جائے تو معنی ہوگا جو کچھ شریعت کے مطابق حکم کریں اس میں ان کی بات ماننا، ان کے خلاف بغاوت نہ کرنا ، ان کو حق کی تلقین کرنا وغیرہ۔اور علما ہوں تو اس کا معنی ہوگا کہ شرعی احکام میں ان کی اطاعت کرنا ان کی تعظیم وتکریم کرنا وغیرہ

اور عام مسلمانوں کے لیے خیرخواہی کا معنی یہ ہے کہ اُن کی دین ودنیا کے بھلائی کے کاموں میں رہنمائی کرنا ، اس کے لیے قول وفعل کے ذریعے ان کی مدد کرنا ، بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت کرنا وغیرہ۔

(جامع العلوم والحکم، ص106، 107، الفتح المبین،ص 253تا257، المعین علی تفہم الاربعین، ص226تا228،)

ایک خاص طبقہ کو مخاطب کرکے انجام بیان کرنا اور اس پر ہونے والے سوالات کا جواب دینا

ناصح و مصلح اور معلم و مربی کا سب سے بڑا وصف یہی ہوتا ہے کہ وہ گفتگو و نصیحت کے لئے ہمیشہ ایسا انداز اختیار کرتے جو سامع کو متوجہ و متنبہ کردے، پیارے رسولِ کریم ﷺ کائنات بھر کے معلمین و مصلحین کے لئے معلم اعظم ہیں، آپ ﷺ کا نصیحت و ہدایت دل میں اتاردینے والا ایک مبارک انداز یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ مخاطبین میں سے ایک طبقہ یا گروہ کو خاص کرکے انہیں کسی اچھے کا برے انجام کی خبر دیتے ، سننے والے فوراً متنبہ و متجسس ہو کر سوال کرتے ، جیسا کہ ایک موقع پر عورتوں کو مخاطب کرکے ارشاد فرمایا:

يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، تَصَدَّقْنَ، فَإِنِّي رَأَيْتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ

اے عَورَتو! صدقہ کیا کرو کیونکہ میں نے اکثر تم کو جہنَّمی دیکھا ہے۔

جب کسی مخاطب کو کسی برے انجام کا کہا جائے تو لازمی سی بات ہے کہ اسے تجسس ہوتاہے اور وہ وجہ جاننے کی کوشش کرتاہے، اسی طرح عورتوں نے بھی عرض کیا:

وَبِمَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟

یارسول اللہ!وہ کس سبب سے؟

ارشاد فرمایا:

تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتَكْفُرْنَ العَشِيرَ

اس لئے کہ تم لعنت بہت کرتی ہو اوراپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔(صحیح بخاری، کتاب الحیض، باب ترک الحائض الصوم، جلد1، صفحہ123، حدیث:304)


گزشتہ رات  مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی

200 ہنرمندوں نے تبدیلی کے عمل میں حصہ لیا

ذرائع کے مطابق نئے غلافِ کعبہ میں مجموعی 16ٹکڑوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے ۔ غلاف کے نچلے حصے میں چھ ٹکڑے اور 12 قندیلیں شامل ہیں۔ 670 کلوگرام خام ریشم سے بنے سیاہ رنگ کے غلاف پر 120 کلوگرام سنہری اور سو کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کئے گئے ہیں۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل بعدِ عشاء حطیمِ کعبہ سے شروع کیا گیا جو نمازِ فجر سے قبل مکمل کر لیا گیا۔ اس سال غلافِ کعبہ کی تیاری پر تقریباً 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں مکہ میں موجود ایک کمپلیکس میں ریشم سے تیارکیاجاتاہےجس میں سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں، اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔


حضرت بابا فرید کو  گنج شکر کیوں کہتےہیں؟، آپ کا لباس کیسا ہوتاتھا؟ ،حضرت بابا فرید کے قیمتی اقوال اورآپ سےمتعلق بہت سی اہم معلومات پر مشتمل رسالہ

فیضانِ بابا فرید گنجِ شکر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ

مؤلف: مولانامحمد ناصر جمال عطاری مدنی

سینئر اسکالر المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

115صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015ء سے لیکر 4 مختلف ایڈیشنز میں تقریبا63ہزار کی تعداد میں چھپ چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں گوادر زون کی دو کابینہ اطراف حب اور لسبیلہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اورمدرسات نے شرکت کی۔

شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو کورسز کروانےکےحوالےسےمدنی پھول دیئےاور فی علاقہ 1 مقام اور مدرسہ کا ہدف دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  گوادر زون حب کابینہ کراچی میں 5 خاندان کے 23 افراد جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے۔ اس موقع پر ان سب کا اسلامی نام بھی رکھا گیا ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےان پر انفرادی کرتےہوئےانہیں مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور اسلام کے بنیادی عقائد وضو اور غسل کے مسائل سیکھنے کاذہن دیا جس پر 6 خواتین اور 8 بچیوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لیا نیز نیو مسلم خواتین نے اچھے تاثرات دیتےہوئے بتایا کہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ہمیں خوشی اور دلی سکون محسوس ہو رہا ہے اور ان خواتین نے پوری زندگی اسلام کے احکامات سیکھ کر اس پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون  2 کی گلستان جوہر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے دینی کاموں کےحوالےسےمدنی پھول سمجھائےاور کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز انفرادی کارکردگی کو بھی بہتر کرنے کے حوالےسےنکات بتائےاور رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کروانےکی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کی ڈویژن سعدی ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیااوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ  کی ڈویژن پرفیوم چوک مقام سنی ہائٹس میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ نگران اور ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار کے اوصاف بیان کرتے ہوئے تقوی ٰاختیار کرنے کا ذہن دیا۔ساتھ ہی ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کو بہتر بنانے اور بیان کرنے کے حوالےسےنکات بتائے۔مزید ماہانہ دینی حلقے کا مقام طے کیا اور تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور آخر میں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت چند روز قبل  کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ کاسلسلہ ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ سطح کی تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکفن دفن تربیتی اجتماعات میں تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول بتائے اور ہر علاقے میں ماہانہ کفن دفن کی تربیت رکھوانے کا ذہن دیا۔ مزید کتاب ’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سے ٹیسٹ دینے اور ہر ہفتے رسالہ کارکردگی جمع کرنے نیزکھالوں کی وصولی کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کورنگی کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں10 کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے ۔مزید ڈونیشن جمع کرنے سےمتعلق گفتگو کرتےہوئے اپنےماتحت شعبےجات کے دینی کاموں میں مضبوطی لانے اور تقرریاں مکمل کرنے کےاہداف دیئے نیزہفتہ وار رسالہ کامطالعہ کرنے کاذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔