.jpg)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت
کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اراکین شوریٰ اور دیگر ذمہ داران وقتاً فوقتاً تشریف
لاکر شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں 15 جولائی 2021ء کو نگران شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے ”اطاعت کا جذبہ“ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری مدنی، معلم امامت کورس)
بنگلہ
دیش سی ٹی جی ریجن کی فینی زون کاٹگر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش CTG ریجن کی CTG
فینی زون کاٹگر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
سیدی قطب مدینہ علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر پسرور میں اجتماع کا
انعقاد
.jpg)
شعبہ ازدیاحب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سیدی
قطب مدینہ حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین احمد قادری مدنی رحمۃ
اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے موقع پر جائے ولادت سیدی قطب مدینہ کلاس والا پسرور میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے ”نسبت کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو جھوٹ، بےحیائی،
بُرے لوگوں کی صحبت سے بچنے اور نماز کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے فیضان نماز کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: امجد رضا
عطاری، نگران کابینہ)
بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن کی موہنگور زون کورنوفلی کابینہ شکالبہ ڈویژن میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن کی CTG
موہنگور زون کورنوفلی کابینہ شکالبہ ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور امیر اہل سنّت
کے عطا کردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز روزانہ اپنے اعمال
کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک بننے کی
ترغیب دلائی ۔
بنگلہ
دیش چٹاگانگ ریجن کی بازار زون جوڑا ڈویژن
میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ
دیش چٹاگانگ CTG
ریجن کی Cox's
بازار زون جوڑا ڈویژن میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذیلی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور رسالہ نیک
اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے رسالہ
نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔
بنگلہ
دیش چٹاگانگ ریجن کی موہنگور زون میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن
کی CTG
موہنگور زون میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات
فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک بننے کا ذہن
دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 جولائی2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ
ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کو ذو الحجہ کے فضائل اور احادیث مبارکہ بیان کیں نیزقربانی کی
فضیلت اور قربانی کے اہم مسائل کے بارے میں
بھی بتایا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 14 جولائی 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا
جس میں کراچی ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین اعلیٰ نے شرکت کی۔
نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم عرفان
عطاری نے ”قرآن پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر
بیان کیا اور تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے صحیح قراٰن پاک پڑھانے
اور مدارس کو مزید بڑھانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: وصی اللہ قادری، ناظم اعلیٰ اورنگی ٹاؤن)

دعوت اسلامی کےشعبہ ٹیلنٹ ایکویزیشن H.Rڈیپارٹمنٹ کے تحت 14 جولائی 2021ء کو رضوی بلڈنگ فیضان مدینہ کراچی میں
انڈکشن سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کو بطور اجیر (Employee)
جوائن کرنے والوں نے شرکت کی۔
O.D
ہیڈ سید شاہد علی عطاری نے نئے آنے والے اجیروں کو ادارے کے بنیادی اصول و ضوابط
پر بریفنگ دی۔ (رپورٹ: محمد مبین عطاری مدنی، کارکردگی ذمہ دار شعبہ
H.Rڈیپارٹمنٹ )

دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ میانوالی مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی زون کے تمام ڈونیشن کاونٹر ذمہ
داران، سپر وائزر، رکن زون اور رکن زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔
رکن
زون شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ محمد آصف عطاری نے 12 دینی کام، ٹائم مینجمنٹ ،
عطیات مزید بڑھانے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، مدنی قافلہ میں خود بھی سفر کرنے
اور دوسروں کو سفر کروانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، رکن زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ میانوالی زون)
جولائی2021ء
کے پہلے پیر شریف کو ڈنمارک کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا

شیخ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں
جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ڈنمارک ( Denmark) کے
مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمدللہ عزوجل 25 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
جولائی2021ء
کے پہلے پیر شریف کو ناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا

شیخ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں
جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں
الحمدللہ عزوجل 31 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی جبکہ 4 اسلامی بہنوں نے ایّامِ
قفلِ مدینہ بھی لگایا۔