دعوت ِاسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ و محفل نعت کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے نکات و طریقہ کار بتایا اور کارکردگی کے حوالے سے تربیت کی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالےسے نکات فراہم کئے۔