جولائی2021ء
کے پہلے پیر شریف کو ڈنمارک کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں
جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ڈنمارک ( Denmark) کے
مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمدللہ عزوجل 25 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
جولائی2021ء
کے پہلے پیر شریف کو ناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں
جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں
الحمدللہ عزوجل 31 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی جبکہ 4 اسلامی بہنوں نے ایّامِ
قفلِ مدینہ بھی لگایا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) میں کورس بنام”ایثار کے رنگ
بڑی عید کےسنگ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے فضائل، ذوالحجۃ الحرام کی وجہ تسمیہ، فضیلتِ یوم
عرفہ، قربانی کرنے کاتاریخی پس منظر، بچے اور قربانی؟ اور اس کے علاوہ بہت سی اہم
معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام 14 جولائی2021ء کوآسٹریاکے شہر ویانا
(Vienna) میں بذیعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”والدین سے حسن سلوک “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین سے محبت و حسن سلوک کے فضائل بیان
کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک آسٹریا کی ڈویژن ویانا
میں بذیعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا کی ڈویژن ویانا(Vienna) میں بذیعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا
ڈویژن نگران و شعبہ جات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں
اضافہ ہوا ن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
حو صلہ افزئی کی نیز ذوالحجہ الحرام کے
نکات سمجھائے۔
یورپین
یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بذیعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی، ڈنمارک،سویڈن، بیلجیم، آسٹریا، فرانس، ناروے، جرمنی اور ہالینڈ کی کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین
یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات
برائے دعائے شفا ء اجتماع سمجھائے۔
ڈنمارک
میں بذریعہ انٹرنیٹ کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ “ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام جولائی2021ء کے دوسرے ہفتے ڈنمارک میں بذریعہ انٹرنیٹ کورس بنام”ایثار
کے رنگ بڑی عید کے سنگ “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں ذوالحجۃ الحرام کے شروع کے 10 ایام
کی اہمیت اور فضائل،ذوالحجہ نام رکھنے کی وجہ،کھانے پینے اور ذکر اللہ کی فضیلت سمیت قربانی کے مسائل بیان کئے گئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء ملتان کے ریجن ذمہ دار محمد سعید عطاری نے ریجن ،
زون اور کابینہ کے ذمہ داران کے ہمراہ چشتیاں شہر میں ضلع بہاولنگر میں مزار شریف
پر حاضری دی اور صاحب مزار کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
اس
موقع محمد سعید عطاری زائرین کو حاضری مزار کے آداب سکھائےاور انہیں سیرت اولیاء
کے مطابق زندگی گزار نے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سعید عطاری، ریجن
ذمہ دار ملتان شعبہ مزارات اولیاء)
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر
انچن میں آن لائن نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی
دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش
کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اوردینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت 14 جولائی 2021ء کو سکھر
زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ زون ونگران کابینہ، ڈویژن مشاورت، نگران
چرم قربانی اور اجتماعی قربانی کے ذمہ دارنے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری
نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ
نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں
پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار
بھی کیا گیا۔
آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر
ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ:
محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)
فیضان مدینہ کراچی میں قافلہ کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان کفن دفن
کورس کا سلسلہ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”قافلہ
کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 14جولائی
2021ء کو کفن دفن کورس کاسلسلہ ہوا جس میں قافلہ کورس اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے ریجن ذمہ دار یاسر عطاری اور رکن
شعبہ عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا کو غسل میت،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی
کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)
دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 12
جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے
بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری
اور نگران مجلس محمد انور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور پابندی سے بستوں پر وقت دینے، دینی کاموں میں
شرکت کرنے اور مزید بستے بڑھانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)