اچھی صحت اللہ عزوجل کی طرف سے  ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔انسانی صحت کے لئے درختوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

درختوں کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر شجرکاری مہم کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔

مورخہ 12جولائی 2021کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے دارالمدینہ فیصل آباد ریجن کے ریجنل ڈائریکٹرز، پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز ،اساتذہ اور دیگر اسٹاف ممبرز سے اگست 2021ء کے مہینے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی شجرکاری مہم کے حوالے سے بذریعہ زوم لنک میٹنگ فرمائی۔میٹنگ میں رکن ِ شوری نے شجرکاری کے فوائد بتانے کے ساتھ ساتھ اس میں بھرپور شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔شجرکاری کے لئےمقامات کا تعین نیز درختوں کی تعداد کے حوالےسے بھی اہداف طے کئےگئے۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ عطاری، ہیڈ آفس دار المدینہ انٹرنیشنل اسکول سسٹم)