دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں جاری
”فیضان نماز کورس“کے آخری دن 14 جولائی 2021ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقادکیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائی اور دیگر عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم ریجن ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری نے ”تعلیم حاصل کرنے کا مقصد کیا ہے؟“
کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی
تربیت لینے پر مدنی پھول بیان کئے۔ سید عاصم عطاری نے شرکا کو جوانی سے فائدہ
اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو اپنانے کا مشورہ دیا اور ہم پر نبی آخر
الزماں صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے احسانات
یاد دلاتے ہوئے شرکا کو سنتِ مصطفےٰ ﷺ کے مطابق
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری، زون ذمہ
دار شعبہ تعلیم اوکاڑہ زون)
بہاولپور میں سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
پچھلے
دنوں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بہاولپور میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا سے وابستہ
افراد نے شرکت کی۔
نگران
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان فائق عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن
زون بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو شیڈول پر عمل کرنے، مختلف ڈویژنز میں جدول بنانے اور اپنےماتحت شعبہ کو
مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ کارکردگی پر تبادلہ خیال کرتےہوئےشعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت ہونے والے
رہائشی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر دو اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رہائشی
کورس کرنے کی نیت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں
بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ذو الحجۃ الحرام میں ہونےوالے نکات سمجھائے
اور قربانی کے جانوروں کی کھال دعوت اسلامی میں جمع کروانے کاذہن دیانیز رسیدوں کے نظام کو مضبوط کرنے اور
دینی کام کورس کےحوالےسے نکات بھی سمجھائے جبکہ مدنی مشورے میں موجود ذمہ داراسلامی
بہنوں کو اس کورس کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
شعبہ
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت سرگودھا زون میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران، سپر وائزر اور رکن زون نے شرکت کی۔
نگران
سرگودھا زون نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے وقت کی اہمیت، 12 دینی کام، ڈونیشن کاؤنٹر
کے ذریعے آنے والے عطیات کو مزید بہتر طریقے سے بڑھانےاور قربانی کی کھالیں جمع
کرنے پر مدنی پھول بیان کئے۔نگران زون نے نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کر کے ہر
ماہ پابندی کے ساتھ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔
آخر میں رکن زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نظام کی
مضبوطی اور کھالوں کو نمک لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ (رپورٹ:
محمد آصف عطاری، رکن زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سرگودھا زون)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کامدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن و زون مکتبۃالمدینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے ، بستوں کو مضبوط کرنے شعبہ تقسیم رسائل کو فعال کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی حلقوں میں بستےلگانےاور بستوں پر ذمہ داراسلامی بہنوں سے متعلق مکتبۃالمدینہ کا مواد فراہم کرنےکاذہن دیا جبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کرنے ، کروانے اور بکر کی تعداد
بڑھانے کے متعلق نکات سمجھائے۔
گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم چوک کراچی میں ماہانہ دینی حلقےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم چوک کراچی
میں ماہانہ دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’نیت کی اہمیت ‘‘
کےموضوع پربیان کرتےہوئے وضو
کے طریقے کے بارے میں بتایا اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کےبارےمیں بتاتے ہوئے اپڈیٹ اصطلاحات سے آگاہ کیا اوراپنی قربانی
کےجانورکی کھال جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 میں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کےدرمیان ’’
نرمی کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ماہانہ دینی کاموں کافالواَپ کرتےہوئےدینی
کاموں کا جائزہ لیا اورآئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔مزید ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع
میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے رکن زون فیضان علی چشتی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ
پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ شعبے کے ذمہ داراسلامی بھائی سے
ملاقات کی۔
رکن
زون فیضان
علی چشتی نے یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم کے حوالے سے
بات چیت کی۔ (رپورٹ:
فیضان علی چشتی، رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن)
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن
مہاجر کیمپ کراچی میں محفل نعت منعقد ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اسلام
میں عورتوں کے مقام‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اورمحفل کےاختتام پر ایک لیڈی ڈاکٹر کو نیکی دعوت پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور نیک اعمال اپلیکشن
ڈاؤن لوڈ کر کے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینےکا ذہن دیاجس پر انہوں نےاچھے
جذبات ظاہر کئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر
اہتمام 14 جولائی 2021ء کوریسکیو آفس پاکپتن شریف میں دینی حلقہ ہوا جس میں شفٹ
انچارج اور ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔
رکن
زون شعبہ F.G.R.Fپیر
فیضان علی چشتی نے شرکا کونیکی کی دعوت دی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ:
فیضان علی چشتی، رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن)
جامعۃ المدینہ گرلز فیضان غزالی میں ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز فیضان غزالی میں ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 250 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے ’’اسلام میں عورتوں کے مقام‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے
کا ذہن دیا نیزدینی کاموں میں حصہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہارکیا۔