پاکستان بھر کےدورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام میں رکن
شوریٰ حاجی عقیل عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے
تحت 17 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں قائم (کراچی،
ملتان، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حیدر آباد ) دروۃ
الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے بذریعہ زوم اور رکن مجلس ائمہ مساجد محمد عابد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے بذریعہ ویڈیو لنک ”منصب
امامت کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کرتے
ہوئے رکن شوریٰ نے فرمایا کہ ہر اسلامی بھائی کو منصب امامت پر فائز ہوکر دین متین
کی خدمت کرنے اور جہری نمازوں میں قرآن پاک ’’ خوش الحانی‘‘ سے پڑھنے کی
صلاحیت پیدا کرنی چاہیئے، ان شاء اللہ منصب امامت پر علماء و حفاظ کی تقرری کے ذریعے
نمازیوں کی نماز اور ان کے عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا نیز مسجدوں میں
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ بھی بہتر سے بہتر ہوجائیگا۔رکن شوریٰ نے شرکا
کو امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو
ادا کرنے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی
طلبہ نے امامت کی سعادت حاصل کرنے کی نیت کی۔
اسی
طرح رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے جامعات المدینہ پاکستان کے اساتذہ، ناظمین
اعلیٰ، اراکین شعبہ ائمہ مساجد ،نگران شعبہ جامعات المدینہ کے درمیان سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور امامت کے منصب پر فائز ہوکردین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن
شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)