فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز لاہور ریجن کی برانچ
شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ
گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے زون ذمہ داران، برانچ ناظمین
اور شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔
لاہور
ریجن ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی نے تعلیمی و انتظامی معاملات میں بہتری لانے اور
مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے بذریعہ کال مدنی پھول
بیان فرمایا۔ (رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت
لاہور ریجن کی مزنگ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ کے تمام اسٹاف نے شرکت
کی۔
نگران
شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مختلف
مدنی پھول بیان کئے اور عملے کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت تھر زون عمر کوٹ میں زون مشاورت
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نرمی کے فضائل“ پر بیان کیا اور 12
دینی کام ، پیشگی وعملی شیڈول کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری اورذمہ داران کو 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر
کرنے کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں چرم قربانی اور اجتماعی قربانی اور دیگرمدنی
پھولوں پرگفتگو ہوئی ۔ آخر میں سالانہ مدنی عطیات میں اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ:
محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)
مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدرسین، ناظمین اعلیٰ اور دیگر
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے
مدرسین، ناظمین اعلیٰ، ریجن ائمہ ذمہ دار، شعبہ نگران مدرسۃ المدینہ قاری محمد
لیاقت عطاری، شعبہ نگران امامت کورس حافظ محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو ترغیب دلائی کہ ہر
اسلامی بھائی کوشش کرکے منصب امامت پر فائز ہوں ۔ ان شاء اللہ اس کے ذریعے
مساجد کا تحفظ، نمازیوں کی نماز اور عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا۔ دعوت اسلامی سے مختلف شعبہ جات کے افراد’’امامت کی اہلیت کےحامل افراد کی تقرری‘‘ کیلئےرابطہ کرتےرہیں۔
الحمدللہ شرعی قوانین کےمطابق مامت کی اہلیت اور معاشرتی تقاضوں کوپورا کرنےوالے
باصلاحیت ،حافظ و عالم ہونے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم یافتہ امامت کے خواہشمند افراد کومنصب امامت کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔
رکن
شوریٰ نے یہ ذہن دیا کہ سب مدرسین اور
ناظمینِ اعلیٰ کو بھی چاہیئے کہ امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کیجئے اور
مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکاسامان کیجئے۔ دعوت اسلامی کا مقصد
امامت کے ساتھ ساتھ مسجد میں 12دینی کاموں
کو بتدریج شروع کرنا اور نمازیوں کی قرآن وسنت کے مطابق تربیت کرکےانہیں بھی دین
متین کی خدمت میں شامل کرنے کی کوشش کرنا
ہے۔ مشورے میں کئی اسلامی بھائیوں نے اس میں نیت کی ہے کہ وہ امامت کی فرائض کو اپنانے
کی کوشش کریں گے۔(رپورٹ: محمد
عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)
پاکستان بھر میں ہونے والے امامت کورس کے طلبہ اور
معلمین اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر میں ہونے والے
امامت کورس کے معلمین اور طلبائے کرام سمیت نگران شعبہ امامت کورس محمد فیضان عطاری
اور تعلیمی امورذمہ دار نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو نرم انداز میں
گفتگو کرنے، حسنِ اخلاق کو اپنانے، امامت کورس میں مکمل وقت دینے اور کورس کا
مکمل نصاب بہترین انداز میں مکمل کرنے کے بعد بہترین امام بن کر منصب امامت کے تقاضے پورا
کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے طلبہ کو اچھے انداز میں قراءت کرنے،نعت
شریف پڑھنے، اچھے انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت کو بیدار کرنے اور ہر کام کو بہتر
اور اعلیٰ انداز میں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں امامت کورس کے معلمین اور طلبہ کو خوب مل کر ہمت وجوش کے
ساتھ دعوت اسلامی کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:
محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)
مرکزی جامعۃ المدینہ کراچی کے دورۃ الحدیث میں رکن شوریٰ
حاجی عقیل عطاری کا بیان
شعبہ
ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی 2021ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں فارغ التحصیل مدنی اسلامی بھائی، دورۃ الحدیث شریف کے
طلبائے کرام، ناظم دورۃ الحدیث مولانا آفتاب عطاری مدنی، نگران شعبہ ائمہ
مساجدحافظ محمد فیضان عطاری مدنی، رکن شعبہ محمد عابد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے ”منصب امامت کی اہمیت
اور فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے
فرمایا کہ ہر اسلامی بھائی کو منصب
امامت پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے
اور جہری نمازوں میں قرآن پاک ’’ خوش
الحانی‘‘ سے پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیئے، ان شاء اللہ منصب امامت پر علماء و حفاظ کی تقرری کے ذریعے نمازیوں کی نماز اور ان کے عقائد واعمال کی
اصلاح کا سلسلہ ہوگا نیز مسجدوں میں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ بھی بہتر
سے بہتر ہوجائیگا۔رکن شوریٰ نے شرکا کو امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کرنے
اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی طلبہ نے امامت
کی سعادت حاصل کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہ نواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور مزید بہتری پر
تفصیلی گفتگوکی اور نئے اہداف طے کئے جس پر شرکا نے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔ آخر
میں ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی بھی پیش کی۔ (رپورٹ: الله
دتہ عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ رکن کابینہ و معاون فیصل آباد زون)
دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی سکھر کابینہ
میں ماہانہ
مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع
پر بیان کیااور دینی کاموں میں بہتری
لانےکےحوالےسےنکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی
دیئےاور ماہانہ
کارکردگی وقت پر جمع کرنےکےمتعلق مدنی
پھول بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
حیدرآباد ریجن دارالمدینہ گرلز جولائی 2021ءکے پہلے
ہفتے کےدینی کاموں
کی کارکردگی
حیدرآباد ریجن کے تمام دارالمدینہ گرلزکی ماہ جولائی 2021ءکے پہلے ہفتے کےدینی کاموں کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ ملاحظہ ہوں:
روزانہ جائزہ
کرنے والی اسلامی بہنوں تعداد:119
ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13
آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:48
روزانہ 1200
بار درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :28
روزانہ 313
بار درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 99
روزانہ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 14
نفل روزہ رکھنے کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد: 7
لیہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا پاکستان
نگران اسلامی بہن کےساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن لیہ زون
کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں لیہ
زون تاڈویژن سطح کی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ اصلاح کے مدنی
پھول‘‘ کےموضوع پر بیان کیانیزاسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کرنے کے فوائد بتائے جبکہ ہفتہ
واررسالہ کارکردگی کی سافٹ ویئر میں انٹری
کو مضبوط بنانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ذیلی سطح کی تقرری مکمل کرنے کی
ترغیب دلاتےہوئےاہداف بھی دیئےنیز لیہ زون کی کابینہ فتح پور کی نئی ڈویژن میں دینی کام شروع کروانے کی نیتیں بھی
کروائی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میانوالی
زون کی ڈویژن چشمہ کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں چشمہ کالونی
کی ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’انفرادی
عبادات‘‘کے موضوع پر بیان کیااورشخصیات اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنےکاذہن دیتےہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ایک ٹیچر اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم للبنات
کے تحت ہونےوالےدینی کاموں میں حصہ لینے کی
نیت پیش کی۔
کراچی ساؤتھ سینٹرل 1 کے علاقے کے- ڈی -اے میں ایک شخصیت کے گھر ایصال ثواب اجتماع
کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل 1 کے علاقے کے ڈی اے میں ایک شخصیت کے گھر ایصال ثواب اجتماع
کاانعقادہواجس میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فکر آخرت‘‘
کے موضوع پر بیان کیا نیزانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے ہفتہ وارسنتوں
بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں
نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
کی نیتوں کااظہارکیا ۔