دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل زون 2
ڈیفنس کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’رشتہ داروں کے
ساتھ حسن سلوک‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔
اسی طرح کراچی ساؤتھ سینٹرل 2 میں قائم فیضان ایجوکیشن سینٹر میں تربیتی
سیشن کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نےوہاں کےمدنی
عملےکو دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول
پیش کئے ۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان کی تمام ریجن
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو حج اجتماعات اور دعائے شفاء اجتماعات
کےبارےمیں مدنی پھول سمجھائےنیز شخصیات
میں تربیتی سیشن کروانے اور ان سیشن کی
تیاری کے لئے اس کام کی اہلیت رکھنے
والی اسلامی بہنوں کو تلاش کرنے کا ہدف
دیا جبکہ بیماراسلامی بہنوں کی عیادت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پاکستان بھر میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی ماہ جون 2021ء کی کارکردگی
دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھرمیں 130 مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےروحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج
ذیل ہے:
بستوں
پرآنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25
ہزار21
دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:51 ہزار722
بتائے گئے اوراد ِعطاریہ کی تعداد: 52 ہزار316
سلسلۂ عالیہ قادریہ
عطاریہ میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار330
تقسیم کئے گئے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار871
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گجرات میں قائم’’
فیضان آن لائن اکیڈمی‘‘ کی برایچ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں فیضان آن لائن
اکیڈمی اور شعبہ آن لائن شارٹ کورسزکے مدنی عملے نےشرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےتربیت کی اورانہیں علاقائی دورہ کرنےاور شارٹ کورسز کےحوالےسےنکات
بتائےنیزمدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں مدنی عملے کوتحائف بھی دیئے۔
جنوبی کوریا
کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ
ون ڈے سیشن کے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رشتے داروں
کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی حکایات و واقعات بیان کئے نیز صلہ رحمی
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اپنے اندر حسنِ اخلاق پیدا کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سات جائے نمازیں قائم
نماز دینِ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔ اﷲ
اور اس کے رسول صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کے بعد اہم ترین رکن ہے۔ قرآنِ کریم
میں اللہ رب العزت نے کئی بار نماز پڑھنے کی تاکید فرمائی ہے۔ چند مخصوص
صورتوں کے علاوہ نماز ہر عاقل و بالغ مردو عورت پر ہر حال میں فرض ہے۔ اس کی اہمیت
کے پیشِ نظر عاشقانِ رسول کی پیاری تحریک دعوتِ اسلامی نے مجلس
خدام المساجد قائم کی ہے جو دنیا بھر میں مساجد اور جائے نماز کا قیام عمل میں
لارہی ہے۔
اسی مجلس کے زیرِاہتمام سہراب
گوٹھ سپر ہائی وے کراچی میں 900 ایکڑ پر پھیلی
ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بھی جائے نمازیں قائم کردی گئی ہیں جن میں
بیوپاری اور خریدار نمازوں کی ادائیگی کرکے اپنا اہم فریضہ ادا کررہے ہیں۔
نگرانِ کابینہ صحرائے مدینہ محمد خالد عطاری کا
کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر سال یہاں جائے نمازیں قائم کی جاتی ہیں،
اس سال بھی یہاں مویشی منڈی میں سات جائے نمازیں قائم کی گئی ہیں جہاں باقاعدہ
امام صاحبان موجود ہیں اور پانچوں نمازوں کی اذان اور جماعت سے نمازوں کا سلسلہ کیا جارہا ہے۔
ایک جائے نماز کے امام صاحب محمد وقاص عطاری نے بتایا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہاں نمازوں
کا اہتمام تو کیا ہی گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ درس و بیان اور منڈی میں تبلیغ و
نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مفتی احمد یار خان نعیمیرحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر مشتمل خوبصورت رسالہ
فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
مؤلف: مولانا عدنان چشتی عطاری
مدنی
سینئر اسکالر و رکن مجلس المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
71صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2016ء میں تقریباً30ہزار کی تعداد میں چھپ چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دارالافتاء اہل سنت کی
جانب سے مختلف ممالک کے اسلامی بھائیوں کے
لئے آن لائن اجتماعی قربانی کورس
عاشقانِ
رسول کی شرعی رہنمائی کرنے میں کوشاں دارالافتاء اہل سنت(دعوتِ اسلامی) کی جانب سے 12 جولائی کو مختلف ممالک کے اسلامی بھائیوں کے
لئے آن لائن اجتماعی قربانی کورس منعقد کیا گیا ۔
دارالافتاء
اہلِ سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی حفظہ اللہ نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی
اور انہیں اجتماعی قربانی کے مسائل بیان کرتے ہوئے خوب احتیاط سے کام لینے کا ذہن دیا۔
دارالافتاء
اہل سنت کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس آن لائن کورس میں ترکی، مصر، کینیا، سوڈان، کرغستان، نیروبی، یوکے، اسپین،اٹلی،
جرمنی، گریس، ہالینڈ، یلجیم، ناروے، ڈنمارک، U,S,A، کینیڈا،
نیپال، بنگلہ دیش، عرب شریف، آسٹریلیا، فارایسٹ، انڈونیشیا اور سری لنکا کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
واضح رہے
کہ دارالافتا ء اہل ِ سنت کی جانب سے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے مختلف
مواقع پر کورسز کا اہتما م ہوتا رہتا ہے
جن میں مفتیان کرام خصوصی لیکچرز دیتے
ہیں۔
اگرآپ بھی دارالافتاء اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی) کی اپڈیٹس ،
فتاویٰ جات اور شرعی مسائل کے ویڈیو کلپس
سے مستفیض ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے دارالافتاء اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ کے
لنک پر کلک کیجئے۔
رکن مجلس و
رکن کوئٹہ زون محمد منیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے 11 جولائی 2021ء بروز اتوار
ڈویژن حب چوکی میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت
لسبیلہ پریس کلب حب میں نیکی کی دعوت دی ۔
زون ذمہ دار نے ممبر پریس کلب راؤ اصغر راجپوت، محمد
نوازصاحب، غلام مصطفی ، بابر ، سمیت الیکٹرانک
وپرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
زون ذمہ دار
نے انہیں نے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اس
موقع پر صحافیوں نے پریس کلب میں فیضان نماز کورس کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔ آخر
میں صدر پریس کلب راؤاختر کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مکتبہ المدینہ کے رسائل سمیت ماہنامہ فیضان مدینہ
صحافیوں کو تحفے میں پیش کیےگئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت ملتان
زون میں 9 مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےروحانی علاج کے بستوں کی کارکردگیاں ملاحظہ ہوں:
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار799
دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد: 4 ہزار 454
بتائے گئے اوراد ِعطاریہ کی تعداد:2 ہزار20
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےسلسلہ
میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 102
تقسیم کئے گئے اصلاح اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار 80
سیکورٹی
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور اراکین زون نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی
تربیت کی۔ بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کو اپنے مدنی پھولوں
سے نوازا۔ (رپورٹ:
محمد عادل عطاری ، نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)
ملتان ریجن میں ماہِ جون 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی
ملتان ریجن میں ماہِ جون 2021ءمیں ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ ہوں:
انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے وابستہ
ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:354
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:8 ہزار 745
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13
ہزار421
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 285
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:3 ہزار564
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1
ہزار102
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29 ہزار560
ہفتہ واررسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
60 ہزار418