دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ٹوبہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اسلاف کا جذبہ قربانی ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کرنے کے فوائد بتائےنیز دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتےہوئےماہانہ ڈویژن دینی حلقے کی ہر ہر ڈویژن میں مضبوط ترکیب بنانے کی ترغیب دلائی ۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے،نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنےاورتقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیتےہوئے اہداف بھی دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ اختتام پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پاکستان نگران اسلامی بہن نےتحائف بھی پیش کئے۔