دعوت اسلامی کے تحت 7 جولائی 2021ء کو اسلام آباد 11G میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دارانِ G-11 ڈویژن نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈاکٹر ذیشان عطاری نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور ذیلی سطح تک تقرری مکمل کرنے، 12 دینی کام، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور اہداف پر کلام فرمایا۔ مدنی مشورے میں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ کھالوں کی تعداد کو %100فیصد بڑھانے کا ہدف طے کیا اور ماہ جون 2021ء میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: انس رضا عطاری ، ڈویژن نگران)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 10 جولائی 2021ء کو عاشقان رسول کا مدنی قافلہ تنزانیہ کے دار الحکومت ڈوڈوما کی قذافی مسجد اور مبارک مسجد پہنچا جہاں انہوں نے شیڈول کے مطابق دینی کاموں میں حصہ لیا۔

شرکائے قافلہ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مساجد میں مدنی حلقے لگائے۔مدنی قافلہ ذمہ دار سینٹرل افریقہ ریجن امتیاز علی عطاری مدنی نے دینی کاموں کے فضائل پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی، مدنی قافلہ ذمہ دار سینٹرل افریقہ ریجن )


میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے تحت09 جولائی 2021ء بروز جمعہ کو  فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی ایڈیٹر روزنامہ مشرق اشرف سہیل کے والد مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

ایصال ثواب اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن لاہور ریجن کے نگران الحاج یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان فرمایا۔ آخر میں صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 9 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور بہتری پر تفصیلی گفتگو کی اور شعبے کی بہتری کے لئے اہداف طے کئےجس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، رکن کابینہ شعبہ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کی ڈویژن وحدت میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح اعمال کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کی اہمیت پر بیان کیااور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنےاعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ مزید اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جولائی 2021ء کو فیضان اسلام ڈیفنس کابینہ میں قربانی کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن کابینہ شعبہ مدنی کورسز فراز عطاری مدنی نے قربانی کے احکام کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور قربانی کے متعلق شرعی رہنمائی فرمائی۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا، رکن شعبہ مدنی کورسز ڈیفنس کابینہ)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں شعبہ تعلیم کی ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی اپڈیٹ کارکردگی سمجھائی ا ور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےسوالات کےجوابات دیئے نیز دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے اورمتعلقین اسلامی بہنوں کی قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن کابینہ  کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں کابینہ سطح اور ڈویژن سطح کی 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کی مضبوطی کے لئے مدنی پھول دیئے نیز ناظرہ ٹیسٹ میں کامیاب طالبات کےلئے مَدرسہ کھلوانے کا ذہن دیا ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نےماہانہ کارکردگی وشیڈول وقت پر جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ نگران ،کابینہ مشاورت ،ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے فوائد ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ نرمی کرنے کا ذہن دیا نیز شیڈول پر کلام کرتےہوئے شیڈول وقت پر جمع کرنے کی نیتیں بھی کروائی۔ مزیددعوتِ اسلامی کےشعبہ شب و روز (News Department)کا تعارف کروایا اور مدنی خبریں بنانے کے طریقے پر کلام کرتےہوئےمدنی خبریں وقت پر آگے بڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں۔ آخر میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبے کے تحت اپنی مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا مشورہ لیا۔


رکن مجلس و رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے  08 جولائی 2021ء بروز جمعرات جی این این کے بیوروچیف عامر شہزاد اور اب تک نیوز چینل کے بیوروچیف عارف یوسف زئی سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبہ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کابینہ سطح اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی مشاورت ڈویژن سطح کو شیڈول و کارکردگی وقت پر جمع کروانےکا ذہن دیا نیز اصلاح اعمال اجتماعات، مدنی مذاکرہ کارکردگی اور نیک اعمال کے رسالے کی تعداد بڑھانے کے اہداف دئیے جس پرڈویژن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ رکھاگیا۔ دوران مدنی مشورہ نئے مدارس المدینہ بالغات کھولنے پر کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن  نے ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

مدنی مشورے میں شریک مُدرسات کو ماہ جولائی2021ء میں ٹیسٹ پاس طالبات کےذریعے نئےمدارس المدینہ بالغات کےکھولنے کا ہدف دیانیز کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کا ذہن بھی دیا اور ہر ماہ کے آخری ہفتے میں انوائرمنٹ ڈے منانے کے حوالے سےگفتگو کرتےہوئے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔