اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 10اگست 2020ءکو  فیصل آباد ریجن (فیصل آباد ،پاکپتن ،میانوالی، لیہ،جھنگ،سرگودھا اور ساہیوال زون) کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 11اگست 2020ء کو فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا اور شعبےکے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ کے زیر اہتمام 11اگست 2020ءبروز منگل فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ہفتہ وار درس اور مدرستہ المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے پر مدنی پھول دیئےاور اہداف لئے گئے نیز تقرریاں مکمل کرنے اور تقسیم رسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنے پر کلام ہوا۔


دعوت اسلامی  کےتحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی ایسٹ زون ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ فیضان مدینہ مسجد میں مبلغ دعوت اسلامی نگران کابینہ گڈاپ محمد خالد عطاری نے مدنی حلقہ لگایا اور اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی ۔

دوسری جانب نگران گڈاپ کابینہ نے ڈویژن ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ میں اسحاق عطاری کی بیماری پر انکے گھر جاکر عیادت کی اور دعا کی جبکہ انہیں مدنی چینل دیکھنے اور دیکھانے کا ذہن دیتے ہوئے دو اسلامی بھائی عارف و اسحاق کو آن لائن فیضان نماز کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر دونوں بھائیوں نے کورس کرنے کی نیت کا اظہار کیا اس موقع پر محمد خالد عطاری نے اسحاق عطاری سمیت دونوں بھائیوں کے ساتھ انکے گھر مدنی چینل دیکھنے کا اہتمام کیا ۔(محمد خالد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حیدرآباد ریجن کی مجلس مشاورت ذمہ دار  اسلامی بہن نے 11 اگست2020ء کو بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیاجس میں ریجن مشاورت اور زون ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے وقت کی اہمیت پر نکات بیان کرتے ہوئے وقت پر کاکردگی دینے اور اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سے مربوط رہنے کا ذہن دیا نیز مکتبۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی اچھی کاکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اگست2020ءکوپاکستان نگران اسلامی بہن  نے پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ زوم مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے’’ خوشگوار زندگی گزارنے کے طریقے ‘‘بیان کئے۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے اکتوبر 2020ء میں بالمشافہ مدنی مشورہ رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی ،ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرنا ،چیک کر کے واپس سینڈ کرنے اور ماہانہ کارکردگی درست و مکمل مع تقابلی جائزے کے ساتھ ماتحتوں سے وصول کرنےاپنی کارکردگی ذمہ دار کو پیش کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق عمل کرنے، کارکردگی شیڈول کی کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے توجہ دلائی گئی۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے راہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ غیر فعال ذمہ دارا ن کو فعال بنایا جائے، تبدیلی کے لئے تنظیمی طریقہ کار کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جائے تاکہ مدنی کاموں کو نقصان سے بچایا جاسکے نیز بالمشافہ شیڈول کی اہمیت بیان کی گئی اور ذمہ داران کو بالمشافہ سفر شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی گئی ۔

قانون شخصی کے تحت دارالسنہ کے لئے بلڈنگ یا جگہ تلاش کرنے ،نئے شہروں میں مکتوبات واورادِ عطاریہ کی تربیت کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف کے حوالے سے ریجن نگران سے فالو اپ کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 اگست 2020ء کو رحیم یار خان  زون کی ظاہر پیر کابینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول جن پور کی ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کا مطا لعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9 اگست 2020ء کو فیصل آباد شاہ کوٹ کے علاقے سانگلہ میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نان فارمل بیسک ایجوکیشن سینٹر کی ٹیچر  نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آئندہ درس اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 8 اگست 2020ء کو رحیم یار خان  زون کی ظاہر پیر کابینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رحیم بخش جیندو پیر لیاقت پور کی ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کا مطا لعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے  دنوں ذمہ داران دعوت اسلامی نے قصور کابینہ اور کابینہ فیروز پور روڈ کا دورہ کیا جہاں موجود ذمہ داران سے کابینہ کی چھ مدنی کاموں کی کارکردگی دینے اورشعبہ عطیات باکس کے تحت باکس رکھوانے پر خصوصی کلام کرتے ہوئے دو کابینہ کے رکن کابینہ کے ون ٹو ون مدنی مشورے کئے۔

اس موقع پر قصور کے نگران کابینہ سے ٹیلی فونک رابطے کا سلسلہ ہوا اور اپنے شعبہ کے تحت عطیات بکس رکھوانے کے متعلق بات چیت ہوئی مبلغ دعوت اسلامی نے فیروز پور روڈ کابینہ میں سنتوں بھر ابیان کیا اور رکن کابینہ کو مدنی کاموں کے حوالے سے ہدف دئیے۔ (رپورٹ:مجلس ڈاکٹر ہومیو پیتھک شمالی لاہور زون)


اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن  شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام10 اگست 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو (Glasgow )میں 5 دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ الرحمٰن کا آسان ترجمہ اور تفسیر سیکھنے کا موقع ملا۔


دعوت اسلامی کے تحت  پچھلے دنو ں زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے شیخ محمد جعفر قادری دامت برکاتہم العالیہ سے پیر سوائی میں ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

قبلہ سائیں شیخ محمد جعفر صاحب نے دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمات اور ہر شعبہ جات میں سنتوں کو عام کرنے کی عظیم خدمات کو خوب سراہا تے ہوئے دعاؤں سے نوازا جبکہ اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفتن دور میں امیر اہلسنت جس محنت ولگن سے دین کا کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اللہ پاک امیر اہلسنت کی درازی عمر بالخیر عطا کرے۔

واضح رہے !اس موقع پر نگران کابینہ حاجی محمد گلفام عطاری ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)