19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن
بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن سعید آباد کراچی میں ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس کی 4علاقائی ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کےمتعلق اہم نکات بتائےاورشعبے کے دینی کاموں کا follow up کرتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیزگھر گھر نیکی کی دعوت
عام کرنےکےلئےعلاقائی دورہ برائےنیکی کی
دعوت میں شرکت کرنے اور گھر وں میں ڈونیشن بکس رکھوانے ان کے آرڈر کی بکنگ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے 12، 12 باکسز رکھوانےکے اہداف
دیئےجس پرذمہ دراسلامی بہنوں نے اہداف کو
پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔