عبد الرحمٰن عطاری(درجہ خامسہ مرکزی جامعۃُ المدینہ، فیضانِ مدینہ کراچی
پاکستان)

الله پاک نے اپنی تمام مخلوق میں سے اشرف المخلوقات میں سے
انسان کو بنایا پھر انسان میں سے اللہ پاک نے نبوت کے لئے ایسے کمالات و صفات والی
شخصیات کو چنا جو اس مرتب کے لائق تھیں۔ پھر انہی شخصیات میں سے بعض کو بعض پر فضیلت
عطا فرمائی۔ جیسا کہ اللہ پاک پاره تین سورہ بقرہ آیت نمبر 253 کے جز میں ارشاد
فرماتا ہے: تِلْكَ الرُّسُلُ
فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ ترجَمۂ
کنزُالایمان: یہ رسو ل ہیں کہ ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر افضل کیا۔ (پ3،البقرۃ:253)تو
اللہ پاک نے ان رسولوں میں سے جن کو فضیلت عطار فرمائی تو انہیں ایک عظیم مرتبہ اولوا
العظم سے سرفراز فرمایا۔ انہی اُولوا العظم میں سے اُمت محمدیہ
پر شبِ معراج کی رات نمازوں میں کمی کروا کر آسانی کرنے والے، اللہ پاک سے کلام
فرمانے والے حضرت سیدنا موسیٰ کلیم اللہ علیہ الصلاة والسّلام نبی ہیں کہ جن کی
نشان و صفات و عظمت کو اللہ پاک نے قراٰنِ کریم میں بیان فرمایا ہے۔ آئیے قراٰنِ
کریم سے پانچ اوصاف حضرت سیدنا موسیٰ کلیم اللہ علیہ الصلاۃ و السّلام پیش کرتا
ہوں۔
(1) چنی ہوئی شخصیت: آپ علیہ الصلاة و السّلام کا ایک وصف یہ
تھا کہ اللہ آپ علیہ الصلاة و السّلام اللہ پاک کے چنے ہوئے برگزیدہ بندے تھے۔ جیسا
کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘-اِنَّهٗ كَانَ
مُخْلَصًا ترجَمۂ کنزُالایمان:اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بےشک وہ
چنا ہوا تھا ۔(پ 16، مریم:51) (2) مرتبہ رسالت عطا فرمایا :آپ
علیہ الصلاة و السّلام کا ایک وصف یہ بھی تھا کہ اللہ پاک کے رسول و نبی تھے جیسا
کہ ارشاد خداوندی ہے: وَّ
كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا(۵۱) ترجَمۂ کنزُالایمان: اور
رسول تھا غیب کی خبریں بتانے والا۔(پ 16، مریم:51)
(3) تیسرا وصف یہ تھا کہ آپ علیہ الصلاۃ والسّلام کو اللہ پاک
نے اپنا قرب عطا فرمایا۔ ارشاد ربانی ہے: وَ
قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا(۵۲)ترجَمۂ کنزُالایمان: اور اسے اپنا راز کہنے کو قریب کیا۔(پ16،مریم: 52) (4) خواہش موسیٰ علیہ السّلام
قبول : چوتھا وصف یہ ہے کہ آپ علیہ الصلاة و السّلام کی خواہش پر آپ کے بھائی
ہارون علیہ الصلاۃ و السّلام کو نبوت عطا کی۔ ارشاد باری ہے: وَ وَهَبْنَا لَهٗ
مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا(۵۳)ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہم نے اپنی رحمت سے اسے اس کا بھائی ہارون بھی دیا
جو نبی تھا۔(پ16،مریم:53)
(5) پانچواں وصف یہ تھا کہ آپ علیہ الصلاة والسّلام کو اللہ پاک
نے کلام کرنے کا شرف بخشا۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ كَلَّمَ اللّٰهُ مُوْسٰى تَكْلِیْمًاۚ(۱۶۴) ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اللہ
نے موسیٰ سے حقیقتاً کلام فرمایا۔(پ6،النسآء:164)
پیارے اور محترم اسلامی بھائیو ! یہ حضرت موسیٰ علیہ الصلاة
و السّلام کے چند اوصاف ہیں جو ابھی بیان ہوئے ورنہ تو آپ علیہ الصلاۃ و السّلام صفات
و کمالات کے جامع تھے۔ کیونکہ اللہ پاک نے جسے بھی نبوت عطا فرمائی اُسے کامل صفات
کے ساتھ مالا مال فرمایا ہے۔ اللہ پاک اس عظیم ہستی حضرت سونا موسیٰ کلیم اللہ علیہ
الصلاۃ و السّلام کے صدقے ہم پر بھی نظر خاص فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد زبیر (درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ فیضان عبد اللہ شاہ غازی کلفٹن کراچی پاکستان)

اللہ پاک نے موسی علیہ السّلام کو بے شمار معجزات سے نوازا
اور انہیں نہایت بلند مرتبہ عطا فر مایا ۔ نبی آخر الزمان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے موسی علیہ السّلام کو اپنے فرامین میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
آپ کے ان فرامین میں اسلام کے اوصافِ حمیدہ کا روشن اظہار ہے جیسا کہ اللہ پاک نے
حضرت موسی علیہ السّلام پر تورات نازل فرمائی۔ ارشاد باری ہے : ترجمۂ
کنزُالعِرفان: پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی تاکہ نیک آدمی پر احسان پورا
ہو اور ہر شے کی تفصیل ہو اور ہدایت و رحمت ہو کہ کہیں وہ اپنے رب سے ملنے پر ایمان
لائیں۔ اور یہ برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، تو تم اس کی پیروی کرو
اور پرہیز گار بنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (پ6، الانعام :155،154)
موسی علیہ السّلام سے اللہ پاک نے صاف طور پر کلام کیا: وَ كَلَّمَ اللّٰهُ مُوْسٰى
تَكْلِیْمًاۚ(۱۶۴)ترجَمۂ
کنزُالایمان: اور
اللہ نے موسیٰ سے حقیقتاً کلام فرمایا۔(پ6،النساء:164)
موسی علیہ السّلام نے اپنا عصا مبارک ڈال دیا تو وہ ایک
ظاہر اژدھا بن گیا۔
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ(۱۰۷)ترجَمۂ کنزُالایمان: تو موسیٰ نے اپنا
عصا ڈال دیا وہ فوراً ایک ظاہر اژدھا ہو گیا۔( پ9، الاعراف : 107)
موسی علیہ اسلام نے اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکالا تو دیکھنے
والوں کیلئے جگمگانے لگا۔ وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠(۱۰۸) ترجَمۂ کنزُالایمان: اور اپنا ہاتھ گریبان
میں ڈال کر نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا۔( پ9، الاعراف : 108)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے
ایمان والو! ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے موسیٰ کو ستایا تو اللہ نے موسیٰ کا اس
شے سے بری ہونا دکھا دیا جو انہوں نے کہا تھا اور موسیٰ اللہ کے ہاں بڑی وجاہت
والا ہے۔(پ22،الاحزاب:69)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: (اللہ نے) فرمایا: اے موسیٰ! میں نے
اپنی رسالتوں اور اپنے کلام کے ساتھ تجھے لوگوں پر منتخب کرلیا تو جو میں نے تمہیں
عطا فرمایا ہے اسے لے لو اور شکر گزاروں میں سے ہوجاؤ۔(پ9،الاعراف:144)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو، بیشک
وہ چنا ہوا بندہ تھا اور وہ نبی رسول تھا ۔اور ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے پکارا اور ہم نے اسے اپنا راز کہنے کیلئے
مقرب بنایا۔ اور ہم نے اپنی رحمت سے اسے اس کا بھائی ہارون بھی دیا جو نبی تھا۔(پ16،مریم:51تا
53)
ہم اللہ پاک کی بارگاہ اقدس میں دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں
حضرت موسی علیہ السّلام کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں انبیائے
کرام علیہم السّلام کا وارث بنائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ساؤتھ افریقہ ریجن میں روحانی علاج کا بستہ،ماہِ
فروری 2023ء کی کارکردگی

حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے کے جذبے کے تحت ساؤتھ
افریقہ ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ فروری 2023ء میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے
لگنے والے فی سبیل للہ
روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج کے
بستے کی تعداد:01
٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:39
٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:196
٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی
تعداد:74
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:28
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:20
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:20
ماہِ فروری 2023ء میں اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کے دینی، اخلاقی اور
معاشرتی مسائل کو حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دن بہ دن
ترقی کے منازل طے کرتی چلی جا رہی ہے۔
معلومات
کے مطابق پاکستان بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ فروری
میں ہونے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:86 ہزار 765
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 400
٭پاکستان بھر میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغات کی
تعداد:5 ہزار 849
٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:75 ہزار 654
٭اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:9 ہزار 865
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 44 ہزار 651
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے علاقائی دورہ
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26 ہزار 549
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:8 لاکھ 41 ہزار 297
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:76 ہزار 472
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی
تعداد:880
٭مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:15 ہزار 501

لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گجرات
ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی
نگران، گجرات ڈویژن نگران اور میٹروپولیٹن
نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
راولپنڈی میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبائی نگران، راولپنڈی ڈویژن نگران، میٹروپولیٹن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے
ہوئے ذمہ داران کو وقت پر کارکردگی دینے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور انداز
میں کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی
دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر اسلام آباد میں اہلِ ثروت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اہلِ ثروت
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک کی ابتداء اللہ عزوجل کے
پاک کلام سے کی گئی جبکہ نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”دنیا و آخرت کی کامیابی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دارالحکومت اسلام آباد میں زون 3 کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں
دعوتِ اسلامی کے تحت زون 3 کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران سے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے انہیں وقت پر کارکردگی جمع کروانےسالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا
ذہن دیا۔

پچھلے دنوں جنوبی امریکہ کے ممالک سرینام،
یوراگوئے اور چلی میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن حیدر آباد میں شخصیات اسلامی بہنوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

استقبالِ ماہِ رمضان کے سلسلے میں گزشتہ روز
صوبۂ سندھ کی ڈویژن حیدر آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو رمضانُ المبارک کی
قدر و منزلت بیان کی نیز سالانہ ڈونیشن کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروایا اور بعض اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروانے کے لئے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ سندھ کے ڈویژن حیدر آباد
میں قائم دارالسنہ میں مدنی عملے (اسٹاف) کا فزیکل مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ایڈمیشن بڑھانے کی
ترغیب دلائی اور اہداف کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
دارالسنہ غفار منزل حیدر آباد میں مختلف شعبہ
جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مارچ 2023ء بروز جمعرات
صوبۂ سندھ ڈویژن حیدر آباد کے دارالسنہ غفار منزل میں ایک فزیکل مدنی مشورہ ہوا
جس میں جامعۃالمدینہ گرلز، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز اور دارالمدینہ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ کلامِ
پاک سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی
ذمہ داریاں لینےاور سالانہ ڈونیشن میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا۔