فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر سیّد محمد
انور صاحب سے اُن کے آفس میں ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ماہرِ امورِ
تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی
اسلام آباد کے شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر
سیّد محمد انور صاحب سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ڈاکٹر سیّد محمد انور صاحب سے گفتگو کرتے
ہوئے غیر بینکنگ سیکٹر میں پائے جانے والے سود اور فراڈ پر مشتمل اسکیموں کی وجہ
سے لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس پر کلام کیا۔
مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ڈاکٹر سیّد محمد انور صاحب کو بتایاکہ ان کے
کورٹ نے پاکستان میں سود کے عملی خاتمے پر جو فیصلہ دیا ہے دارالافتاء اہلسنت نے
اس کا اردو میں خلاصہ کرکے اپنے تمام مفتیان کرام کو تفصیل سے آگاہ کردیا ہےجس پر ڈاکٹر
سیّد محمد انور صاحب نے خوشی کا اظہار
کیا۔
آخر میں مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ڈاکٹر
سیّد محمد انور صاحب کو مکتبۃالمدینہ سے
شائع ہونے والی اپنی کتاب ”27 واجباتِ حج“ تحفے میں پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)