پچھلے دنوں بیرونِ ملک اسپین کے شہر بارسلونا بادالونا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تقسیمِ اسناد کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماعِ ذکر و نعت کا  انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ نگرانِ یورپ مولانا اسید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔

نگرانِ یورپ مولانا اسید رضا عطاری مدنی نے حاضرین کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔بعدازاں اجتماع میں شریک طلبۂ کرام کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)