لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں نمازوں کی پابندی کا ذہن  دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نگرانِ شعبہ اصلاح برائے قیدیان نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سینٹرل جیل میرپور کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل سپریٹنڈنٹ سیّد یاسر کاظمی، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ راجہ سعید ظفر اور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ راجہ حسیب تاج سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ اصلاح برائے قیدیان کے تحت جیلوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ افسران کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر سپریٹنڈنٹ نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیئے۔

بعدازاں سینٹرل جیل میرپور کشمیر میں موجود قیدیوں کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، علمِ دین سیکھنے اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)