8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				رکن ِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری کی رہائش گاہ
پر محفلِ نعت کا انعقاد
										
									
								
                                								
									
									
																											Fri, 17 Mar , 2023
									
                                
																
								2 years ago
								
								
								
							عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام گزشتہ روز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری کی رہائش
گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ
قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیااور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے رقت انگیز دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								    .jpg) 
									     
 
					   	    	.png) 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	