3 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
سیالکوٹ شہر میں زکوٰۃ کے مسائل پر پروگرام ، مدنی چینل پر براہِ راست نشر
Fri, 17 Mar , 2023
1 year ago
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر
سیالکوٹ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام زکوٰۃ کے مسائل پر ایک پروگرام ہوا جوکہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا
جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول نے اس پروگرام
میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں ماہرِ امورِ
تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی
نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور انہیں زکوٰۃ کےچند ضروری مسائل کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں پروگرام میں شریک اسلامی بھائیوں اور
مدنی چینل کے ناظرین نے مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی سے زکوٰۃ کے متعلق سوالات کئے جس کے مفتی صاحب
نے علم و حکمت بھرے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)