10 اپریل 2022ء بروز اتوار پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض فردوسی کے گھر پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں  سمیت مختلف پروفیسرز کی شرکت رہی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو رمضانُ المبارک میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 9 اپریل 2022ء بروز ہفتہ لاہور میں UCP پروفیسر سر رب نواز لودھی کے گھر پرافطار اجتماع منعقد ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی، یو سی پی اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے PHD پروفیسرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ دار نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 9 اپریل 2022ء بروز ہفتہ اسلام آباد کی جامع مسجد مدینہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔

مزید شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:زبیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 اپریل 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں وکلا کے لئے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کے وکلا نے شرکت کی۔

اس موقع پر وکلا نے عصر تا مغرب ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی جبکہ بعد نمازِ مغرب خیر خواہی کا بھی سلسلہ رہا جس میں امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے نگرانِ کراچی مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اپنے ہاتھوں سے وکلا اسلامی بھائیوں کو کھانا پیش کیا اور کھانے کے بعد وکلا کے درمیان عطر بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے ضلع مظفر گڑھ میں واقع روہیلاں والی میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام ایک ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں وقتاً فوقتاً شرکائے اعتکاف کی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

دورانِ اعتکاف 7 اپریل 2022ء بروز جمعرات ڈی جی خان ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قراٰنِ پاک کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اجتماعی طور پر 72 نیک اعمال کا جائزہ بھی کروایا۔(رپورٹ:اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپار ٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی ذمہ دار عمران عطاری اورڈسٹرکٹ ذمہ دار فیضان عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کا شیڈول رہا۔

دورانِ شیڈول ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں رمضان ُ المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کی دعوت پیش کی نیز ایک ڈیف شخصیت سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بلال عطاری اورعمیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صدر کینٹ لاہور میں بعد نمازِ عصر جامع مسجد بلاگل نیو آفیسرز کالونی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہواجس میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں صدر کینٹ میں عاشقانِ رسول کے لئے افطار اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شہر کے مختلف ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال، نگران ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، کابینہ، تنظیمی ڈویژن اور علاقائی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کواعتکاف کروانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ کے لئے مدنی عطیات کرنے، مسجد مسجد جھولی لگانے اور مختلف مقامات پر سحری و افطار اجتماعات کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 اپریل  2022 ءبروز جمعرات ملتان کی ایک جامع مسجد میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار عثمان عطاری نے حاضرین میں درود پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے اعتکاف کرنے کی ترغیب دی جس پر تین اسلامی بھائیوں نے اعتکاف کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز گلشن راوی سمن آباد ٹاؤن لاہور میں سیکھنے سکھانے کے لئے اسپیشل پرسنز کے لئے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیف پرسنز سمیت  ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ڈیف پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے کی ۔(رپورٹ: سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں گورٹمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن میں افطار اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی ، اس موقع پر پاکستان اسپیشل ایجو کیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری اور محمد ابرار عطاری نےبھی  شرکت کی۔(رپورٹ: سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت اسپیشل پرسنز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈیف پرسنز نے شرکت کی ۔

لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے ڈیف پرسنز کی اشاروں کی زبان میں تربیت کی ۔(رپورٹ: سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )