دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کی پنیالہ ڈویژن کے علاقہ وانڈہ مدد میں ماہانہ اجتماع کاانعقادہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اور وانڈہ مدد کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کر کے اپنے ڈونیشن دعوت ِاسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 اپریل 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بعد نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:3 رمضان المبارک حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکا یومِ عُرس ہے ،آپ کی سیرت کے بارے میں کچھ مدنی پھول عطافرمائیے۔

جواب: حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاپیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سب سے چھوٹی اورپیاری بیٹی ہیں،آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زوجہ اورحضرت امام حسن اورحضرت امام حسین رضی اللہ عنہماکی والدہ ہیں ۔

سوال : حکیم الامت حضرت مفتی احمدیارخان رحمۃا للہ علیہ کا یوم عرس بھی 3 رمضان المبارک ہے، آپ کے بارے میں کچھ ارشادفرمائیں۔

جواب: حکیم الامت مفتی احمدیارخان رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1314ھ یا 1324ھ کومحلہ کھیڑہ بستی اوجھیانی (ضلع بدایوں ،یوپی) ہندمیں ہوئی ،جب اذان ہوتی تو آپ اہتمام کے ساتھ اذان کا جواب دیتے اورسب کام چھوڑکر نمازکی خود بھی تیاری کرتے اورگھر والوں کو بھی نمازکی تیاری کا کہتےتھے ،کہاجاتاہے کہ آپ کی پچاس(50) سال تک تکبیرِاُولیٰ فوت نہیں ہوئی۔

سوال:اس طرح کہنا کہ اتنے گناہ نہیں کرنے چاہئیں کہ اتنا رونا پڑے ؟

جواب: میں نے 1980ء میں کچھ سادات ِ کرام کے ساتھ حج کیا ،عرفات میں مَیں اُن سے بچھڑگیا ،سادات کو تلاش کرتے کرتے ایک خیمے میں پہنچ گیا ،وہاں عرفات میں مجھے دعاکرنے کا کہا گیا ،میں نے روروکر دعاکی ،ایک شخص نے مجھے کہا کہ اتنے گناہ کیوں کئے کہ اتنا رونا پڑے۔اس شخص کا اس طرح کہنا درست نہیں ہے ،بہرحال گنا ہ کرنا نہیں چاہئےاوردعامیں رونا ترک نہیں کرنا چاہئے ۔

سوال: حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکے کتنے بیٹے اورکتنی بیٹیاں تھیں ؟

جواب:3شہزادے (بیٹے)(1)حضرت امام حسن(2)حضرت امام حسین(3)حضرت امام محسن اور3 شہزادیاں (بیٹیاں)تھیں:(1)حضرت زینب (2)حضرت اُمِّ کلثوم(3)حضرت رُقیہ ،ان میں حضرت زینب زیادہ مشہورتھیں ،یہ کربلامیں حضرت امام حسین کے ساتھ تھیں اوربہت بہادر تھیں۔

سوال: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عبادت کا کیا اندازتھا ؟

جواب: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بہت زیادہ عبادت گزارتھیں ، ساری ساری رات عبادت میں مصروف رہتیں حتی ٰ کہ شادی کی پہلی رات بھی عبادت میں گزاری ۔

سوال: آپ اپنی چیزوں کارخ قبلے کی جانب کیوں رکھتے ہیں ؟

جواب:برسوں پہلے کی بات ہے کہ حضرت مفتی عبداللطیف صاحب گوجرانوالہ سے کراچی تشریف لائے ہوئے تھے ،میں نے ان سے کتاب رفیق الحرمین کی تفتیش کروائی تھی ،مَیں نے دیکھا کہ وہ اپنے چپل کا رخ قبلے کی جانب رکھتے تھے ،مَیں نےاِس کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ محدثِ اعظم پاکستان مولانا سرداراحمدصاحب(یہ اُن کے استاذتھے) اپنےچپل کا رُخ قبلے کی جانب رکھتے تھے ،مَیں نے اُن سے یہ سیکھا اوراپنی چیزوں کا رخ قبلے کی جانب رکھنے کی کوشش کرتاہوں ،یہ عشق ومحبت کی باتیں ہیں ،عشق کا جومعاملہ شریعت سے نہ ٹکراتاہو،اس پر تنقیدنہیں کی جاسکتی۔

سوال:کیا ماہِ رمضان میں نمازِتہجدپڑھناضروری ہے؟

جواب: ضروری نہیں ،ماہِ رمضان میں نمازِتہجدپڑھنا آسان ہوتا ہے کہ سحری کے لیے تو اُٹھنا ہی ہوتاہے ،پڑھنی چاہئے کہ رات کی نماز میں یہ افضل ہے۔

سوال: معترض یعنی اعتراض کرنے کے بارے میں بزرگوں نے کیا لکھا ہے ؟

جواب: اَلمُعْتَرِضْ کَالْاعْمٰی یعنی اعتراض کرنے والااندھےکی طرح ہوتا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اسپیشل پرسنز کے تحت ریجن کراچی ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن ، زون اور دیگر اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کیلئے مزید کوششیں کرنے کا ذہن دیا اور تمام ڈویژن و زون اور دیگر ذمہ داراسلامی بہن کو شعبہ اسپیشل پرسنز کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 14 اپریل2021ء کو بعد نماز عصر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مدنی چینل کے ناظرین کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:72 نیک اعمال میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنابھی شامل ہے، اس کی کیا وجہ ہے ؟

جواب: ٹریفک قوانین ہمارے فائدے کے لیے ہیں ،ان قوانین پر عمل کرنا چاہئے ،ان قوانین پر عمل کرنے کو اچھاعمل ہی کہا جائے گا۔

سوال : کیا ماہِ رمضان میں گناہوں کی شدت بڑھ جاتی ہے؟

جواب: جی ہاں!جس طرح ماہِ رمضان میں نیکی کا ثواب بڑھ جاتاہے ،اسی طرح گناہوں کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے ۔

سوال: جومذاق کرے اس کے ساتھ ہمارارویّہ کیساہوناچاہئے ؟

جواب: اگرآپ ردِّ عمل دیں گے یاصرف گھُورکے دیکھیں گےبھی تو اُسے مزہ آئے گا،اس لیے آپ نظر انداز(Ignore)کردیں ،اگرہوسکے تو مسکرادیں ، اس پروہ شرمندہ ہوکرچلاجائے گا،البتہ مذاق کرنے والا گنہگارہوگا،کیونکہ جس کا مذاق اُڑایاجاتاہے اس کی دل آزاری ہوتی اوراِیذاپہنچتی ہے ۔جس نےکسی کا مذاق اُڑایا ہواُسے تلاش کرکے معافی مانگی جائے ،اللہ پاک کی بارگاہ میں بھی توبہ کی جائے۔

سوال: نرمی کےکیا فوائدہیں؟

جواب:دِین ودُنیا کے کام نرمی سے ہوتے ہیں ،نیکی کی دعوت دینےکے لیے نرم گفتگوکریں ،ہم اللہ پاک کی رضا کے لیے نرمی اختیارکریں تو ثواب بھی ملے گا۔

سوال: کیا روزہ کھولنے کےبعدگناہ کرسکتے ہیں ؟

جواب: توبہ توبہ ! رمضان ہمیں پاک کرنے کے لیے آیا ہے ،ذہن بنا لیں کہ گناہ کی طرف رخ ہی نہیں کرنا ، ہرگناہ جہنم میں لےجانے والاہے

سوال: کیا رنگوں کے بھی اثرات ہوتے ہیں،پیلا(Yellow)جوتاپہننے کاکیافائدہ ہے ؟

جواب: جی ہاں!رنگوں کے اپنے اثرات ہوتے ہیں ،لوگوں کو مختلف رنگ اچھےلگتےہیں،عاشقانِ رسول کو سبزگنبدکی نسبت سے سبزرنگ اچھا لگتاہے۔ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ پیلے رنگ(Yellow Color) کے جُوتے پہننے کی ترغیب دلاتے اور فرماتے :جس نے پیلے رنگ(Yellow Color) کا جُوتا پہنا اُس کے غم کم ہوں   گے ۔ (رُوْحُ الْمَعَانی ،۱/۳۹۲ ) حضرتِ عبداللہ بن زبیر اور حضرت یحییٰ بن کثیررَضِیَ اللہُ عَنْہُمَانے سیاہ جُوتے پہننے سے منع فرمایا کیونکہ یہ غَم کا باعِث ہوتے ہیں۔(تفسیرِ قرطبی ،۱/۳۶۳ )

سوال: ماہِ رمضان میں فوت ہونے والےکوبھی کوئی فائدہ ہوتاہے؟

جواب: ماہ رمضان میں فوت ہونے والاسوالاتِ قبرسےامان پاتا اورعذاب قبرسے بچ جاتاہےاورجنت کا حق دارقرارپاتاہے۔(فیضان سنت،1/ 903)

سوال: دعوتِ اسلامی کے لیے جو چندہ(Donation) اکٹھاکررہے ہیں ،دے رہے ہیں ،دلوارہے ہیں، ان کے لیےدُعا فرمادیں ؟

جواب : یااللہ !انہیں سلامتیِ ایمان عطافرما،رمضانِ مدینہ کی سعادت دے اوران کی بےحساب مغفرت فرما۔امین۔

سوال : آپ نگرانِ شوریٰ حاجی عمران کو شیرکیوں کہتے ہیں ؟

جواب: شیرکہنا اِستعارہ ہے جب کسی کو شیرکہاجاتاہےتو اس سے مرادیہ ہوتاہے کہ وہ بہادرہے ۔

سوال: جب حضرت شعبا ن راعی رحمۃ اللہ علیہ کو بتایا گیاکہ راستے میں شیرکھڑاہے،جس کی وجہ سےراستہ بند ہےتو آپ نے کیا کیا؟

جواب: آپ اُس شیرکے پاس تشریف لے گئے اوراُس کا کان پکڑکر راستے سےہٹادیا ۔

سوال: کیانابالغ بچے سے دعاکروانی چاہئے ؟

جواب : جی ہاں ! حضرت عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ مدینہ شریف کے بچوں سے فرماتے تھے کہ بچّو! دُعاکروعمربخشاجائے ۔

سوال : کیا نام کے بھی اثرات ہوتےہیں ؟

جواب: جی ہاں! نام کے اثرات ہوتے ہیں، حدیثوں میں اس کا ذکرہے،نام وہ رکھا جائے جس کا مطلب اچھاہو۔

سوال: حضرت سعیدبن مسیّب رحمۃ اللہ علیہ کون تھے؟

جواب:حضرت سعیدبن مسیّب بن حَزن قرشی رحمۃ اللہ علیہ تابعی بزرگ اورولی اللہ ہیں ،ان کے والداورداداصحابی تھے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی زون ساوتھ 2میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں شیرشاہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی تقسیم کاری کے فوائد اور مل کر مدنی کام کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئےدینی کاموں کو بڑھانے اور اس کی بہتری کے لیے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ 2 کی کابینہ گلزار ہجری میں 6 دن کے آن لائن سیشن (رمضان کیسے گزاریں) کا انعقاد ہواجس میں 70 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائلِ رمضان ،روزے کے ضروری مسائل، تراویح اور لیلة القدر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جس پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے ،مزید شارٹ کورسز کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے اور کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں  لانڈھی کابینہ ، قصور زون اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کی زون مشاورت ،ڈویژن نگران و تمام علاقہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،ذوق ِقرآن کورس میں شرکت کرنے ، رمضان میں ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس میں تقریباً36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر عمل کرنے،نیک اعمال رسالہ کاجائزہ لینے اور ہر ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


21اپریل 2021ء کو شعبہ صحابیات و صالحات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کی طرف آنے والے کاموں کی کثرت پر گفتگو کی اور کام کے لئے ایک اسلامی بھائی کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں اس کام کے لئے مختص کردیا گیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  میرپور خاص کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں میر پورخاص زون نگران، کابینہ نگران زون مشاورت وکابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادئی عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کا م کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی نیز دعوت ِاسلامی کو ڈونیشن دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد لاڑکانہ ڈویژن غریب آباد میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اجتماع میں بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو روزانہ نیک اعمال رسالہ کے ذریعےاپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیتے ہوئےہفتہ وا ر اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ ،محفل نعت اور دینی حلقہ کےزیر اہتمام کراچی میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اور زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کےحوالےسے نکات بتائےاور اسلامی بہنوں کو ماہانہ اہداف دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کےا ہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔