دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف جگہوں پر اسلامی بھائی مدنی عطیات جمع کرتے ہیں اسی سلسلے میں 8 اپریل 2022 ء کو نارتھ ناظم آباد ، ابولحسن اصفہانی روڈ ، نیو کراچی اور مختلف علاقوں میں دعوت اسلامی کے تحت   مدنی عطیات جمع کرنے لئے بعد نماز جمعہ ذاکر عطاری ، نعیم عطاری ، سلیمان عطاری اور شاہد عطاری نے مدنی بستہ لگایا اور مدنی عطیات جمع کیں ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


8 اپریل 2022 ء کو جامع مسجد اقصی  کورنگی میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران مجلس پاکستان شعبہ کفن دفن صابر عطاری نےزکوۃ و صدقہ فطر کے حوالے سے بیان کیا اور حاضرین کو مدنی عطیات جمع کرنے کے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


8 اپریل 2022 ء کو شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں قائم فیضان عطار مسجد  میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جہاں کثیر تعداد میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران مجلس شعبہ کفن دفن پاکستان صابر عطاری نے حاضرین سے ”اہل تقوی کے اوصاف “ پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ جمعہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو اور پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر محمد جاوید سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈی سی آفس میں افطار اجتماع کا اہتمام کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں فیضان مدینہ  ڈیرہ غازی خان میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جہاں چیف آفیسر ضلع کونسل نے دورہ کیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےافطاری کے بعد دعوت اسلامی کا تعارف کراتے ہوئےکتاب ”فیضان رمضان“ تحفے میں پیش کی ۔چیف آفیسر کو فیضان مدینہ کے تعمیراتی کام کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اپنے اچھے تاثرات دیئے ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز  مدنی مرکز فیضان مدینہ کروڑ پکا میں شخصیات کی خیر خواہی کے لئے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کروڑپکا رنر اپ ایم پی اے نواب رضی اللہ خان ، ڈی ایس پی محمد افضل خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا منصب علی ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی راؤ محمد عمران ، انچارج ریسکیواسٹیشن کروڑ پکا 1122 احمد شیر ، معروف بزنس مین ملک عبد العزیز بوکا سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اجتماع میں ملتان ڈویژن کے نگران سادات عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اصلاح نفس کے موضوع پر حاضرین سے گفتگو کی اس موقع پر

ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد اشرف عطاری ، نگران کروڑپکا راؤحفیظ اللہ عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں قائم جامع مسجد قادریہ میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے نمازِ جنازہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:زبیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 7 اپریل 2022 بروز جمعرات یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ مبلغ ِدعوتِ اسلامی نے’’رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اس کے علاوہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مناجات و دعا کا سلسلہ کیا۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈائریکٹر آف کالجز گوجرانوالہ ڈویژن کے آفس میں دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اپریل 2022 بروز جمعرات استقبال رمضان کے حوالے سے ایک میٹ اپ ہوا جس میں دیگر افسران کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ میٹ اپ مبلغِ دعوت اسلامی مولانا محمد افضل عطاری نے ’’رمضان کے فضائل‘‘ اور ’’رمضان کیسے گزاریں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم گوجرانوالہ محمد فیاض عطاری نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈئریکٹر آف کالجز سیّد مختار حسین شاہ کو ’’فیضان رمضان‘‘ کتاب تحفے میں دی۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  6 اپریل 2022ء کو ٹاؤن جمشید کوارٹر کے علاقہ بہار آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع انعقاد پذیر ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں’’ وقت کی قدر اور ضیاعِ وقت کے چند امور ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 رمضانُ المبارک 1443ھ کی شب بمطابق 8 اپریل 2022ء بروز جمعہ پنجاب پاکستان کے ٹاؤن شپ (قائد اعظم ٹاؤن) میں واقع مدینہ مارکیٹ لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دییتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بعدنمازِ فجر گلزار مدینہ ڈاکخانے والی مسجد نواں والا چوک میں سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں  بذریعہ انٹرنیٹ مجلس بین الاقوامی امور کی لینگویج ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلا می بہن نے عربی لینگویج ذمہ دار ، انگلش لینگویج ذمہ دار، بنگلہ لینگویج ذمہ دار اور دیگر لینگویج ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف ملکوں مثلاً کلکتہ میں بنگلہ زبان میں، کوریا اور شام میں عربی زبان میں ، عمان میں سوازی لینڈ، نارتھ امریکہ میں انگلش زبان میں، یو ایس اے میں پشتو زبان میں اور بمبئی میں تامل زبان میں کورسز کروانے کے اہداف دیئے جس پر متعلقہ ذمہ داران نے ان اہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔