دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، منڈی کوارٹر میں ایک اسلامی بھائی سید اسرار احمد کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور بیٹی کی تربیت کے حوالے سے رہنمائی فرماتے ہوئے شرکا کوعطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے عطیات جمع بھی کروائے۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن کے ویسٹرن زون پالگھر کابینہ کےبویسر،دھانوں میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریباً61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیک اعمال رسالےکے مطابق زندگی گزارنے،مدنی چینل دیکھنے نمازوں کی پابندی کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن چنائی زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح تک کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسات کودعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےڈویژن سطح تک کی مدرسات کی تقرر ی مکمل کی اور زیادہ سے زیادہ مدرسۃالمدینہ بالغات کا درجہ لگانے کی ترغیب دلائی اور رمضان میں ذوق ِتلاوت کورس میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، غلام محمد آباد میں ایک اسلامی بھائی محمد امجد کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، مختلف شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اس ماہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خوب خوب عبادت کرنے، اس کی رضا والے کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں   عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز عالمی سطح ،پاک سطح ،ناظمہ اعلیٰ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینے، مدنی مذاکرہ سننے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک اسلامی بھائی حاجی اشفاق کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بیٹیوں کے فضائل اور ان کی اچھی تربیت“ پر مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت ِاسلامی کے زیرے اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک دارالسلام اور کینیا میں  فیضان ِذوق قرآن کورس کا سلسلہ جاری ہےجن میں تقریباً 66 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو تقریباً 20 دن تک ڈیڑھ پارے کی تلاوت سنائی جائیگی اور قراٰن پاک مکمل کیا جائیگا اور مبلغات اسلامی بہنوں نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوت قراٰن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات سنانے کاسلسلہ بھی جاری کئے ہوئے اور ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو سورتوں کا تعارف بھی پیش کرتی ہیں اور مختلف دعائیں بھی سکھاتی ہے ۔


اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا بی بی خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے عرس کے موقع رمضان المبارک 1442ھ کی دسویں شب امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور نیاز کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں شانِ بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ

بخاری شریف میں ہے ایک بار جبرئیل علیہ السَّلام نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوکر عرض کی، یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ کے پاس خدیجہ رضی اللہ عنہابرتن لارہی ہیں جس میں کھانااور پانی ہے جب وہ آجائیں تو انہیں ان کے رب کا اور میرا سلام کہ دیجئے اور یہ بھی خوشخبری سنادیجئےکہ جنت میں ان کے لئے موتی کا ایک گھر بنا ہےجس میں نہ کوئی شور ہوگا نہ کوئی تکلیف۔ (بخاری ، جلد2، ص565، حدیث 3820)

امیر اہل سنت کا پیغام نیچے ملاحظہ کریں:


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ،شعبہ جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشخصیات اجتماعات کرنے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنے ، فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے ،فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ زون ، بہاولپور زون ، رحیم یار خان زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جن میں ملتان ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ میں ہفتہ وار اجتماع کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے کے ہفتہ وار اجتماع میں ’’خاتون ِ جنت کی شان و عظمت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور تقرریوں کو مکمل کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان زون میں مختلف مقامات پر شخصیات اجتماعات منعقد ہوئے جس میں زون اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئےدعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیااور ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔