پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف کے دوران عاشقانِ رسول کے لئے تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صراط الجنان سے قراٰنِ پاک کی تفسیر پڑھ کر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت کا حاضرین کے ساتھ سوال و جواب کاسلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)