دینی کاموں کی ترقی میں مشورہ کرنا اور باہمی مشاورت سے نکات طے کرکے اس کا نفاذ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے اسی سلسلے میں عالمی مجلس  مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 28مارچ اور 4 اپریل 2022ء کوبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ملک و بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی ۔

مشورے میں سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا فولواپ کیا گیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے کہا’’کہ ذمہ داریوں اور زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہمارے بعد بھی دینی کام کو کوئی نقصان نہ ہو اس کے لئے مکمل پلاننگ اور نعم البدل کی تیاری رکھی جائے‘‘ نیز نیو جنریشن میں دینی کام اور مختلف زبانوں میں ہفتہ وار اجتماعات بڑھانے کے اہداف طے ہوئے ۔اراکین عالمی مجلس کی اسلامی بہنوں نے بھی مختلف زبانیں سیکھنے کی نیتیں پیش کیں تا کہ اس کے ذریعے سے دیگر زبانوں میں دینی کام کرنا آسان ہو جائے ۔