اسلامی بہنوں کے  شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کہروڑ پکا میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ملتان ریجن کہروڑ پکا شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماع اور تقریاں مکمل کرنے کےاہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کہروڑ پکا میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رمضان ڈونیشن جمع کرنے ،شعبہ پر تقرری مکمل کرنے کاذہن دیتے ہوئے گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں لیاقت پور ظاہر پیر کابینہ میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیااور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رمضان میں فیضانِ تلاوت قرآن کورس میں شرکت کرنے کاذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن بورے والا میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 26 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اور تقرریوں مکمل کرنےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماعات کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں قصور زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ریجن زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں اور مدرسات نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور تفتیش کے نظام کو مضبوط کرنے اور رمضان میں ڈونیشن جمع کرنےکے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  لاہور ریجن کی دو زون جنوبی لاہور زون اور پشاور زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاانعقادہوا جس میں زون نگران کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دا راسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےکارکردگی اورڈونیشن جدول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 اپریل2021 ء بروز پیر سندھ، نواب شاہ زون میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے  نوشہرو فیروز پریس کلب کا دورہ کیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن مجلس محمود عطاری اور مجلس و رکن زون زوار عطاری اور دیگر ذمہ داران نے نوشہروفیروز پریس کلب میں دورہ کے موقع پر عہدیداران اور دیگر صحافیوں محمد شکیل آرائیں، محمد رمضان ترک، رانا شیر محمد راجپوت، غلام ممرتضیٰ تگر، زاہد، راجپر، محبوب کلہوڑو سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ ملاقات کے اختتام پر صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ،کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

قرآنی سورتوں کے فضائل

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں30ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9اپریل 2021ء بروز جمعہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آبادمدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس یاسر المدنی ،رکن مجلس غلام الیاس المدنی،رکن مجلس سلمان عطاری نے مدنی عطیات ،کام میں مزید بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے وعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے اپڈیٹ کیا ۔ نگران مجلس مولانا یاسر المدنی نے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔(رپورٹ: فیضان عطاری مفتش ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ)

فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021 ء بروز منگل فیضان مدینہ گجرات نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی  اور ریجن ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران یونس عطاری اور ریجن ذمہ داران علی حسن مدنی یاسر حسین مدنی اور عارف مدنی نے شرکت کی۔

مشورے میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں جدت لانے کے لیے اسکائپ کی جگہ ٹیمز سافٹ ویئر پر کلاسز کا نظام منتقل کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نئے نظام پر منتقل ہونے میں جن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ان کے حل کے لیے گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیر اہتمام 18اپریل 2021 ء بروز اتوار نادرن بائی پاس ، ملتان زون، ملتان کابینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن کابینہ نے شرکت کی۔

رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنیں ابوسعدغلام الیاس عطاری نے کارکردگی، رمضان عطیات، جدول پر مدنی پھول دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دئیے۔(رپورٹ: ابوسعدغلام الیاس عطاری رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنیں )


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلوچستان  میں مدنی عطیات کے حوالے سے مختلف شخصیات معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر اصغر خان مری ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر غلام قادر ، سابق یو سی ناظم محمد اسماعیل جاموٹ، سابق تحصیلدار ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی اور وڈیرہ دیدار سیلاچی و دیگر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعار ف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے آگاہ کیا تعلیمی میدان میں مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ کی خدمات بیان کیں وہیں عصر حاضر میں مدنی چینل، سوشل میڈیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)