پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برئے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  ڈویژنل کمشنر فیصل آباد زاہد حسین سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس دوران ڈویژن نگران طیب عطاری اور سٹی ذمہ دار قاری شوکت عطاری نے ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ کمشنر آفس میں شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔بعدازاں ڈویژنل کمشنرنے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔

دوسری جانب ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پتوکی میں پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سجاد احمد صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)