شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-

ترجمہ کنز العرفان: رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی ہے ۔ (سورۃ البقرہ، آیت 185)

رمضان المبارک رب عزوجل کی طرف سے امت محمدیہ کو عطاکردہ نہایت رحمتوں اور برکتوں کا مہینا والا ہے جس کی ساعتوں سے ان دنوں امت مسلمہ فیض یاب ہورہی ہے۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رمضان کی شان سے عاشقان رسول کو بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ رمضان کی شانپڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ رمضان کی شانپڑھ یا سُن لے اُسے ماہ رمضان کا قدردان بنا اور ساری زندگی گناہوں سے بچ کر نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book