دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدنی اسلامی بھائی،شعبہ تعلیم، مدرسۃالمدینہ بالغان، مدنی کورسز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ مدنی کورسز میں تصور مرشد اور ذکر مرشد ہوتا رہنا چاہیئےاور ہمیں سیرت و کردار کے لحاظ سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کوآئیڈیل بنانا چاہیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو زلفیں رکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


رؤیتِ ہلال اور اس کے ثبوت کے شرعی  طریقوں پر مشتمل

فاضلِ بریلی سیّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا فقہی تجزیہ

طُرُق إِثباتِ الہلال

تسہیل وتخریج بنام

ثبوتِ ہلال کے طریقے

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭عربی عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭ تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally)کا اہتمام ٭ اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کےلئے کتاب کے شروع میں فہرست (Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کےمصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

59صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2012سے لیکر اب تک اردو زبان کے2 مختلف ایڈیشنز میں4 ہزار سے زائد شائع ہوچکاہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے18روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو اطراف علی پور چٹھہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فش فارمز شخصیات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ محمد فیاض عطاری نے ”صحابہ کرام کا عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو شریعت کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین مجلس اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی یاسر عطاری مدنی نے اسٹاف کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے سالانہ تربیتی اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگران مجلس نے صحت کا خیال رکھنے کے حوالے مفید مشورے بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ دار کے ہمراہ جامعہ انوار مصطفیٰ صاحب لولاک  مظفر گڑھ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم و صدر مفتی محمد شاکر الحسن چشتی صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کیں جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ“ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ کاظمیہ یسینیہ فیض العلوم چوک قریشی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور طلباء کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ محمد افضل عطاری مدنی نے اساتذہ کرام کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ“تحفے میں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ میں تین دن کے لئے آئے گوادر زون کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔


گزشتہ دنوں ملتان زون رائٹرز کالونی  میں قائم جامع مسجد نظام مصطفیٰ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ”مدنی قاعدہ کورس “کا آغاز ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں مجلس فیضان مدینہ ملتان زون محمد شفیق عطاری بطور معلم خد مت سر انجام دے رہے ہیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے ایسٹ ملیر کورنگی زون محمود آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت کراچی کے علاقے طارق روڈ کی مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں دکاندار اور کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام منڈی بہاؤالدین کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی افراد اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد اسد عطاری نے اوراق مقدسہ کے مدنی کام کو بڑھانے اور مقدس اوراق کو نہایت ادب و احترام سے اس میں محفوظ کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار اسد عطاری نے اٹک زون ٹیکسلا کابینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے  اوراق مقدسہ کے بکسز کا وزٹ کیا اور بکس خالی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اسد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو بکس کی تعداد میں اضافہ کرنےاور بکسز وقت پر خالی کرنے کی ترغیب دلائی۔