عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12ربیع
الاول 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور M.P.A خرم شیر زمان کی آمد ہوئی۔
مجلس رابطہ کے ذمہ دار یوسف سلیم عطاری نے انہیں
خوش آمدید کہا۔ گورنر سندھ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں نے مدنی مذاکرے اور اجتماع میلاد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران
اسماعیل نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر علی رضا صدیقی، ڈسٹرکٹ
ساؤتھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبد الرحمٰن موتی والا اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری اویس
اجمیری بھی موجود تھے۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے 30 اکتوبر 2020ء کو عاشقان رسول کے ملک ترکی
میں آنے والے زلزلے پر نہایت افسوس اور
دکھ کا اظہار کیا۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حادثے میں انتقال کرجانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے عاشقانِ رسول سے عیادت کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے اور رب کی رضا پر راضی رہنے
کی تلقین فرمائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بارگاہِ
رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں
دعا کی کہ اللہ پاک متاثرین کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ ترکی میں ایجین ساحل پر 30اکتوبر 2020ء کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کے
باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، تقریباً 12 افرادانتقال کرگئےجبکہ 400 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے 17کلو
میٹر دور یہ زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم ترک
حکام نے زلزے کی شدت 6.6 بتائی ہے اور ترکی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق
ازمیر صوبے میں اب تک 20 افراد انتقال کرگئے جبکہ 786 زخمی ہوئے ہیں۔ ازمیر میں زلزلے کے
جھٹکے سے چھوٹے درجے کا سونامی بھی آیا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یونان
اور کریت کے علاقے میں بھی محسوس کئے گئے۔
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کو رسالہ ” صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ” صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھ یا سن لےاُسے اولیاء کرام کا باادب بنا اور اس کی بے
حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
واضح رہے کہ 13ربیع الاوّل کے دن ”بانی سلسلہ ٔچشتیہ صابریہ حضرت سید علاء
الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ“کاعرس
مبارک ہوتا ہے اسی مناسبت سےامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ ان کی سیرت پر یہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد
فرمائی۔
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں:
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے
زیر اہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو کوٹ مومن کابینہ میں ختم قرآن حافظ محمد فیصل
عطاری کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ زون قاری محبوب رضا عطاری، سبطین رضا عطاری، اراکینِ
کابینہ اور مدرسۃ المدینہ بھابڑا شریف کے ناظم قاری محمد طارق رضا عطاری سمیت مدرسین،
طلباء اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکن کابینہ محمد شہباز عطاری مدنی اور ناظم
جامعۃ المدینہ کوٹ مومن نے ”شان و عظمت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ اور قرآن پاک کے فضائل و برکات نے سنتوں بھرے
بیانات کئے۔
فلاحی کاموں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے دعوت اسلامی کو”شانِ پاکستان“ ایوارڈ سے نوازا گیا
کرونا وائرس
سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور
بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر
اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سےگورنر ہاوس میں دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ
پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی
نہ صرف پاکستان میں بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور
ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت
محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کرتی
دکھائی دی۔
اسی لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان
تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے
منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان
کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے ہوئے انہیں ہزاروں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔
لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ
بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ
کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ان
بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے۔ دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیمیں
اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر
پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک
پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم پہنچایا۔
ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے
ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار
محمد عثمان بزدار اور گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری نے دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ پیش کیا اور دعوت
اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 12،11،10 ربیع الاوّل 1442ھ کو عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے عاشقان رسول کا مدنی
قافلہ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن پہنچا ۔
اس مدنی قافلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
امین قافلہ، نگران مجلس قافلہ حاجی مشکور عطاری اور پاک دار السنہ ذمہ دار محمد
شاکر عطاری مدنی سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے۔
دوران مدنی قافلہ مدنی حلقے لگائے گئے، علاقائی دورہ
میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی اور بیانات کا سلسلہ ہوا۔ شرکائے
مدنی قافلہ نے 12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد اور صبح بہاراں
کی نورانی محفل میں شرکت کی۔ 12 ربیع الاوّل
کو بعد نماز جمعہ جلوس میلاد کا بھی
اہتمام کیا گیا جس میں شرکائے قافلہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جلوس میلاد میں عاشقان رسول نے مرحبا یا مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی صداؤں سےاپنے سینوں کو منور کیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، مجلس قافلہ)
27اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
سکیورٹی فورسز اسپیشل برانچ آفس شیخوپورہ میں اجتماع میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں C.T.D، اسپیشل برانچ اور ایلیٹ کے اہلکاران سمیت C.T.Dکے ڈسٹرکٹ آفیسر نے شرکت کی۔
نگران کابینہ شیخوپورہ محمد خرم عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔اجتماع
کے اختتام پر نگران کابینہ نے شرکا سے ملاقات کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت 28 اکتوبر 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے ساؤتھ
افریقہ میں شفٹ شروع کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور رکن مجلس نے نئی شفٹ شروع کرنے
کی پالیسز سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ہوم کلاسز کے مدرسین
نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی محمد یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس
محمدضمیر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور تمام عملے کو
روزانہ مدنی کاموں میں دو گھنٹے شرکت کرنے اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے تمام مدنی عملے
نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی محمد یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس
محمدضمیر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور تمام عملے کو
روزانہ مدنی کاموں میں دو گھنٹے شرکت کرنے اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ذمہ دار
عبد الرشید عطاری اور ریجن ذمہ دار نے ٹنڈو جام ایگری کلچرل یونیورسٹی میں ڈین آف
فیکلٹی پروٹیکشن عبد الغنی لنجار اور P.S وائس چانسلر امجد علی سے ملاقات کی۔ ذمہ
داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں
دی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
ٹنڈو جام یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ پلانٹ بریڈنگ جینٹکس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
پروفیسرز آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبد الواحد بلوچ اور ڈاکٹر سیراج چناء سمیت دیگر
اسٹاف نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیا اور
شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن
دیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت بیان کی۔
Dawateislami