اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن، سرگودھا زون، مکتبۃ المدینہ ذمہ دار کا سیال شریف کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سے مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ میں اضافہ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ پر گفتگو ہوئی ۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام پچھلے دنوں جھنگ زون ذمہ دار مکتبۃ المدینہ کا باغ ِمصطفی کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ میں اضافہ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ پر کلام ہوا۔ کارکردگی فارمز سمجھائے گئے ، فارمز کے مطابق کارکردگی دینے کا ذہن دیا گیا ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ خود پڑھنے ، دوسروں کو پڑھوانے کی ترغیب دلائی گئی اور جلد بکنگ کروانے کا ذہن دیا گیا۔مزید مکتبۃ المدینہ کے بستوں کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی اور تقسیم رسائل کے حوالے سے ذمہ داران کو خود بھی کتب ورسائل تقسیم کرنے اور دوسروں پر انفرادی کوشش سے تقسیم کروانے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، جھنگ زون کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سیٹلائٹ ٹاؤن ڈویژن سطح کی اسلامی بہن کے ساتھ محفل نعت میں شرکت کی جس میں شخصیات سے ملاقات بھی ہوئی نیز انہیں ٹیلیتھون مہم کاذہن بھی دیا گیا اور ساتھ ہی اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی گئی۔ 


اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن ، جھنگ زون مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے چنیوٹ،لالیاں اور اٹھارہ ہزاری کی مکتبۃ المدینہ کابینہ سطح کی ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمہ داران کو مکتبۃ المدینہ کا نیا کارکردگی فارم سمجھایا گیا۔

ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور کروانے کا ذہن دیا گیا، تمام ذمہ داران کو ڈویژن سطح کی ذمہ داران کا شیڈول لینے اور چیک کرنے کی طرف توجہ بھی دلوائی گئی۔تمام ذمہ داران نے اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اب سے مضبوط کارکردگی بڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا شاندار رسالہ

وِشَاحُ الْجِیدفِیْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْد

کی تسہیل وتخریج بنام

عیدین میں گلے ملنا کیسا؟

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

اس ’’رسالہ‘‘ پر دعوت ِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مَدَنی علماء نے بڑی جانفشانی سے کام کیا جس کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے :

٭آیات واحادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری محسوس نہ ہو ۔٭آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘سے ممتاز کیا گیا ہے ۔ ٭نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ ٭فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے ۔٭آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام بمع مطابع کے ذکر کر دی گئی ہے۔٭علمائے کرام اورمحققین صاحبان کے لئے حواشی ہی کے مابین تخریجات بھی درج کردی گئیں ہیں تاکہ اصل ماخذ سے رجوع کرنے میں آسانی رہے۔

24صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2011سے لیکر اردو زبان کے2 مختلف ایڈیشنز میں5ہزار200 سے زائد شائع ہوچکاہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے20روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام کراچی لانڈھی کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ماہانہ کارکردگی فام فِل کرنے کا طریقہ سکھایا گیا، وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور جمع کروانے ، ڈونیشن بکس کی رجسٹر یشن جلد از جلد مکمل کرنے ، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈز کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لائنزایریا کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوغسل میت کے متعلق احتیاطیں بھی بتائيں نیز شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن  بھلوال زون کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانےاور شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لئے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام  گزشتہ روز فیصل آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ داراور ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کے مدنی پھول سمجھائے ۔پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے کام کو بڑھانے کے لئے نیک اعمال اجتماع کروانےاور نیک بننے کے رسائل کا بستہ لگانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کی ڈویژن گلفشاں کالونی میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے نکات پر کلام کیا نیز نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےاہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون  میں شخصیات کے درمیان ماہانہ درس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ماہانہ درس میں شریک شخصیات اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ ذمہ دار  اسلامی بہن کا جھنگ کابینہ نگران اسلامی بہن سے ٹیلی فونک مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی خبروں کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ مدنی کاموں کومزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف بھی دئیے۔