سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کا شاندار رسالہ
وِشَاحُ
الْجِیدفِیْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْد
کی تسہیل وتخریج بنام
عیدین میں گلے ملنا کیسا؟
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
اس
’’رسالہ‘‘ پر دعوت ِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مَدَنی علماء نے بڑی جانفشانی سے کام کیا جس
کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے
لگایا جاسکتا ہے :
٭آیات واحادیث اور دیگر عبارات کے
حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل
کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری محسوس نہ ہو ۔٭آیاتِ قرآنیہ کو منقش
بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام
اور دیگر اہم عبارات کو Inverted
commas ’’ ‘‘سے ممتاز کیا گیا ہے
۔ ٭نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ ٭فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے
رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے ۔٭آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام
بمع مطابع کے ذکر کر دی گئی ہے۔٭علمائے کرام اورمحققین صاحبان کے لئے حواشی ہی کے
مابین تخریجات بھی درج کردی گئیں ہیں تاکہ اصل ماخذ سے رجوع کرنے میں آسانی رہے۔
24صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2011سے لیکر اردو زبان کے2 مختلف ایڈیشنز میں5ہزار200 سے زائد شائع ہوچکاہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے20روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔