شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن کا فیصل آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل
آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ نومبر 2020 کےٹیلی تھون کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کر نے کی تر غیب دلائی نیز اہداف بھی دلائی گئی۔
شعبہ تعلیم کے تحت عارف والا کے مقامی کالج میں سالانہ عظیم الشان
اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا ۔ اجتماع میلاد میں کثیر طلبہ و ادارے کے اساتذہ و عہدیداران نے
شرکت کی ۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے بیان
کیا اور طلبہ کو سیرت نبوی کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔
گزشتہ
روز پریس کلب گجرات میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ نعت میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس محفل میں پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران و
عہدیداران سمیت صدر چیمبر آف کامرس اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت صحافیوں
کی شرکت ہوئی۔ رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے ان سے ملاقات بھی فرمائی۔
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں
اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقان رسول کو رسالہ
” اچھی نیت کی برکت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”اچھی نیت کی
برکت “ پڑھ یا سن لےاُس کے سارے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اس کو جنت
الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوسی بنا۔
یارب کریم! 16 اولیاء کرام کا باادب بنا اور اس
کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
ہر ہفتے کی طرح آج 07 نومبر 2020ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس
میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی
جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی
پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے
ہیں۔
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں
اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔
5 نومبر کے روز کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس
میں عظیم الشان میلاد اجتماع کا انعقاد ہوا ۔ محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
اس اجتماع میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم
فاروق شوکت، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمیشن، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ، ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس، کثیر تعداد میں فیکلٹی اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور انتظامیہ نے شرکت
کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ ملتان میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکین زون ملتان ریجن نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان مدینہ عبد
الستار عطاری مدنی نے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت کی۔ اس موقع
پر نگران مجلس کا کہنا تھا کی مجلس فیضان مدینہ کو خود کفیل ہونا چاہیئے اور فیضان
مدینہ میں آنے والے قافلے کے شرکا کو
بہترین سہولیات فراہم کی۔ مدنی مشورے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کے حوالے سے
گفتگو ہوئی۔
فیضان آن لائن اکیڈمی میں آئی ٹی، تعمیرات اور مالیات کے
حوالے سے مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت 4 نومبر 2020ء کو آئی ٹی، تعمیرات اور مالیات کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس
میں کراچی ریجن کے ذمہ دار تبریز عطاری، آئی ٹی مینیجر یونس عطاری اور اسسٹنٹ
مینیجر عمران عالم نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری نے
پچھلے اہداف کا فالو اپ کیا اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے فوائد بیان کرتے ہوئے
آئندہ کے اہداف طے کئے۔
شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر چوہدری شفیق کی رہائش گاہ پر
اجتماع میلاد کا انعقاد
مجلس تاجران دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر چوہدری شفیق کی رہائش گاہ پر اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور انجمن تاجران کے صدر مجاہد مقصود اور
لاہور شہر کے بڑے تاجروں نے شرکت کی۔ مجلس تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے ترغیب دلائی۔
گزشتہ دنوں ماڑی ضلع اٹک میں دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی اور
دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسن
اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
مدنی حلقے کے اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات کو
مکتبۃا لمدینہ کی کتاب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ، عجائب القراٰن اور دیگر کتب و رسائل تحفے میں
دی۔
حاجی وقار المدینہ عطاری کاجہلم اور سیالکوٹ زون میں
مختلف شہروں کا دورہ
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے چکوال جہلم اور سیالکوٹ زون میں مختلف شہروں (تلہ گنگ، چوآ سیدن شاہ، چکوال، پنڈ دادنخان، اور گوجر
خان، گجرات، کھاریاں، کنجاہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمڑیال، پھالیہ، منڈی
بہاؤالدین) کا دورہ کیا۔
رکن شوریٰ نے ان مقامات پر عاشقان رسول کی
اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی اور ماہ میلاد میں 12 مدنی کاموں کی مضبوطی کے لئے
اپنے علاقوں میں ذیلی نگرانوں کی تقرری کرنےکی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر دعوت
اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے جملہ اخراجات کے لئے
ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔
Dawateislami