اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ  تعلیم کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں مجلس رابطہ ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

1 ’’ انمول بیوٹی پارلر‘‘ کی اونر(owner) کو نیکی کی دعوت دی گئی اورپارلر میں رسالہ ریک اور ڈونیشن بکس بھی رکھوایا گیا ۔ اونر نے پارلر میں مدنی حلقہ کروانے کی بھی نیت کی۔

2 ’’ایو سلائی سینٹر‘‘ میں بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی اور سینٹر کی اونر کو رسالہ تحفے میں پیش کیا۔

3یونیورسٹی کی لیکچرار سے بھی ملاقات کی انھوں نے ملاقات کے دوران کڈز مدنی چینل کی تعریف کی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن مجلس محمد ضمیر عطاری نے مدنی قافلے میں سفر کرنےاور  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ رکن مجلس نے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھانے اور مدنی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی  کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد کے مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی نے مدرسین کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا اور مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران مجلس محمد یاسر عطاری نے مدرسین اور ذمہ داران کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے حوالےسے ذہن سازی کی جس پر چار اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی نیت کی۔



مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ سرائے عالمگیر کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران مجلس محمد یاسر عطاری نے مدرسین اور ذمہ داران کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے حوالے ذہن سازی کی جس  پر تین اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی نیت کی۔ 


گزشتہ دنوں مجلس سکیورٹی کے زیر اہتمام  مکتبۃ المدینہ داتا دربار مارکیٹ کی بلڈنگ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں سکیورٹی مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد کے انتظامات پر کلام کیا۔ نگران مجلس نے ٹیلی تھون کی بھر پور تیاری کرنے اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہم نکات بیان کئے۔


مجلس زراعت و لائیو اسٹاک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2020ء کو علی پور میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔رکن ریجن  ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے ”شان مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام20  اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں’’پاکستان تحریک انصاف (P.T.I)‘‘ کی وومنز، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ کے گھر پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل میلاد منعقد کی گئی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے دورانِ بیان ’’نماز کی اہمیت ‘‘ پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع کو فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیا ۔ محفل ِمیلاد کے اختتام پر اہل خانہ کو کتاب ’’فیضانِ نماز‘‘تحفے میں پیش کی گئی اور شرکاء میں دیگر کتب و رسائل تقسیم کئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پر یذیڈنٹ نے اپنے گھر پر مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی ریجن کے زیر اہتمام مختلف علاقوں  میں کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں کورسز کے طلباء اور مدنی عملے نے تین دن کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آکر مدنی مذاکروں میں شرکت کی۔اس دوران مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری نے عقائد کے متعلق شرعی مسائل اور دیگر معلومات پر بیان فرمایا۔ مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا عملی طریقہ بھی بیان کیا ۔

اس مدنی حلقے میں نگران مجلس مدنی کورسز پاکستان اور ریجن ذمہ داربھی موجود تھے۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لطیف آباد حیدر آباد یونٹ نمبر 5 کی مرکزی جامع مسجد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ محمد دانش عطاری سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12،11،10 ربیع الاوّل 1442ھ کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا اور نیتیں کروائیں۔


گزشتہ دنوں سول کوٹ حیدر آبا دمیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد سول اور سیشن کورٹس کے ججز اور کثیر تعداد میں وکلاء حضرات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ حاجی محمد دانش عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اجتماع کے اختتام پر وکلاء حضرات نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔


مجلس امامت کورس کے تحت دعوت اسلامی کے ذمہ داران کے لئے 41 دن کے آن لائن امامت کورس شروع کردیا گیا ہے۔

فی الوقت ہونے والے آن لائن امامت کورس میں پاکستان بھر سے 87 ذمہ داران شرکت کررہے ہیں جبکہ مزید کلاسز کے لئے کوششیں جاری ہے۔

کورس کرنے والوں میں نگران مجالس، اراکین مجلس، زون ذمہ داران، نگران کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور ذیلی ذمہ داران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آن لائن امامت کورس کی کلاس کی ٹائمنگ روزانہ 41 منٹ ہے۔