دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25اکتوبر 2020 ء کو سکھر زون ، جیکب آباد کابینہ ،  ڈویژن جیکب آباد میں جیکب آباد کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو ٹیلی تھون کے نکات سنائے گئے اور آئندہ ماہ ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے جن ذمہ داران کی غیر حاضری رہی انہیں کانفرنس کال کے ذریعے مدنی مشورے میں شامل کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2020  ء کو حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں ایڈووکیٹ آف سول کورٹ کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں حیدرآباد ریجن مشاورت مجلس مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں قرآن پاک کی تلاوت کی فضیلت اور اہمیت کو اجاگر کیا اورشرکاء کو تفسیر صراط الجنان پڑھنے اور آن لائن مدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا۔ دعوت اسلامی کے کاموں میں تعاون کی بھی ترغیب دلائی اور شرکاء میں مختلف کتب ورسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2020 ء کو نواب شاہ زون ،  شہر سکرنڈ، شہداد پور کابینہ کے علاقے شہباز کالونی میں ہیلتھ سپروائزر (Health supervisor) کے گھر پر اجتماع میلاد ہوا جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف ، ایس ڈی او ایجوکیشن ، پرنسپل شاہ لطیف پبلک اسکول اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں ایڈمیشن کا ذہن دیا گیا نیز دعوت اسلامی کے کاموں میں تعاون کی بھی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں شرکا اسلامی بہنوں میں مختلف کتب ورسائل تقسیم کئے گئے۔

فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت20 اکتوبر 2020ء بروز منگل میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر و عہدیداران، فوٹو گرافرز، جرنلسٹ یونین کے صدر و عہدیداران و دیگر 63 صحافیوں نے شرکت کی۔

میلاد اجتماع میں رکن زون و رکن مجلس فاروق مدنی نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا۔ اس موقع پر صدر و عہدیداران کو شعبہ جات کا تعارف اور وزٹ کروایا گیا۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے کتب و رسائل اور خیر خواہی کا انتظام کیا ۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری نے سینئر تجزیہ کار و کالم نگار سید ارشاد احمد عارف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عثمان عطاری نے خدمات دعوت صحافی کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ قرآن پاک کنز الایمان تحفہ میں پیش کیا۔ ( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری نے سینئر کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی اور 92 نیوز چینل کے ڈپٹی بیوروچیف میاں شاہد ندیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عثمان عطاری نے خدمات دعوت صحافی کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔ ( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


21 اکتوبر 2020ء بروز بدھ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے کی۔ اس موقع پر صحافیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا اور انہں دعوت اسلامی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے ! صحافیوں میں GNN نیوز کے سینئر صحافی شوکت علی، ARY نیوز کے سینئر صحافی عابد علی، BOL نیوز کے افضال عباسی اسائنمنٹ ہیڈ اور تابش بٹ شامل تھے۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت21 اکتوبر 2020ء بروز بدھ حافظ آباد پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اجتما ع میں چیئرمین پریس کلب و عہدیداران  سمیت دیگر صحافیوں کے ساتھ ذمہ داران نے شرکت کی۔

میلاد اجتماع میں رکن زون و رکن مجلس فاروق مدنی نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا اس موقع پر صدر و عہدیداران کو شعبہ جات کا تعارف اور وزٹ کروایا گیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے کتب و رسائل اور خیر خواہی کا انتظام کیا ۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی) 


رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں23 اکتوبر جمعے کو ٹرانسلیٹ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار سے مشاورت فرمائی۔مشاورت میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے نصاب کو مختلف زبانوں میں ٹرانسلیٹ کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.ذمہ داران نے متعلقہ کام سے متعلق اپنے شعبے کی پالیسیز سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی) 


مجلس عشر دعوت اسلامی   کشمیر زون میر پور میں تین مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جس میں کسان اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس عشر عبد الوحید عباسی عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو عشر دینے کے فضائل اور فائدے، عشر دینے کی اہمیت اور عشر نہ دینے کا وبال اور نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

بعد ازاں نگران مجلس نے عشر ذمہ داران کی عشر جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔


مجلس جیل خانہ جات دعوت اسلامی کے ریجن ذمہ دار حاجی محمد شفیع عطاری نے اراکین زون فضیل رضا عطاری اور سبطین رضا عطاری کے ہمراہ بانی جامعہ شمسیہ رضویہ بھابڑا  شریف مفتی محمد اللہ دِتّہ سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔

بعد ازاں ذمہ داران نے جامعہ شمسیہ رضویہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد عمران ندیم سیالوی صاحب سے ملاقات اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالےتبادلہ خیال کیا۔


مجلس عطیات بکس دعوت اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2020ء کو کوٹ مومن میں مدنی مشورہ ہوا جس  میں کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون عنصر خان عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار مجلس عطیات بکس محمد عمران عطاری نے دکانوں پر عطیات بکس رکھنےاور اپنے علاقوں میں میلاد اجتماع کروانے پر کلام کیا ۔ مدنی مشورے میں ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔