اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  19 اکتوبر 2020 ء کو گلشن کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے ، روزانہ اپنا محاسبہ کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا ۔ جس پر شرکا6 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر ِمدینہ کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ مزید دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلانے کی نیت کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 23 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک بھابڑا شریف تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ زون قاری محبوب رضا عطاری،سبطین رضا عطاری،فضیل رضا عطاری سمیت علاقائی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد شفیع عطاری فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر بیان کیا اور شرکا کو نماز اور سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ : سبطین رضا عطاری رکنِ زون بھلوال)


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020 ء کو کراچی ملیر کے علاقہ ڈرگ کالونی میں علاقائی دورہ  کیا گیا جس میں ریجن ، زون اور کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورے میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی گئی جس پر نیو اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے شہر گلاسگو    (Glasgow)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” علمِ سیکھنے اور سکھانے کی اہمیت“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے کی نیت سے مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”ربیع الاوّل کی خوبیاں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار655 ، لندن ریجن سے 2ہزار168، بریڈ فورڈ ریجن سے 7ہزار465، برمنگھم یجن سے 5ہزار315، آئرلینڈ سے 83 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 315 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا18ہزار1اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ربیع الاوّل کی خوبیاں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام یوکے کے شہر سلاؤ لندن( Slough London )میں”26 دن کا مدنی قاعدہ کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں 13 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

اس کورس میں تجويد کے ساتھ ساتھ وضو، غسل و نماز وغيرہ کے ضروری مسائل بھی سکھائے جائيں گے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر بریڈفورڈ( Bradford) کی ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ میں ” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 75اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز( West Midlands) میں” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے ؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام یوکے کے  شہر بلیک کنٹری(Black Country) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اسلامی بہنوں پر کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر شیفیلڈز(Sheffield) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”موت اور نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق میت کو نہلانے اور کفن پہنانے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کی ویسٹ یارکشائر اورساؤتھ یار کشائر (West Yorkshire and South Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورٹیلی تھون کے حوالے سے نکات پیش کئے نیزکس طریقے سے اپنے اہداف کو پورا کیا جائے اس پر بھی کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہر ووکنگ(Woking) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” شرعی پردے “کے موضوع پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کوعلم دین سیکھنے کی نیت سے مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔