19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام جھمرہ ڈویژن میں قائم مدرسۃ المدینہ
للبنات میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر طالبات اور
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جڑانوالہ زون کی شعبہ تعلیم رکن زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے ”قراٰنِ پاک پڑھنے کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا
اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اور اپنے جاننے والوں کی مدنی منیوں
کی مدرستہ المدینہ للبنات میں داخلے
کروانے کی نیت کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں کے بار ے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا۔