اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ کے اہم نکات بیان کئے گئے۔ کاکردگی کو بہتر بنانے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کے متعلق کلام ہوا نیز محفل میلاد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ مزید کارکردگی درست اور وقت پر دینے کا ذہن دیا گیا۔ اپنا نعم البدل تیار کرنے پر بھی توجہ دلائی آخر میں ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہل (Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 17اکتوبر 2020ء کو یوکے  لندن کے شہر ریڈنگ(Reading) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کابینہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں زون مشاورت سمیت ذیلی سطح تک کی 40 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبہ کے اجتماعات کرنے اور کار کردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ایام قفل مدینہ کے نکات بھی بتائے۔ زون کی ہر ہر کابینہ میں یوم قفل مدینہ کو رائج کرنے اور اصلاح اعمال کی ذمہ دار کا ہر سطح پر تقرر کرنے کے اہداف دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  21 اکتوبر 2020ء سے برمنگھم ریجن بلیک کنٹری کابینہ کے شہر والسال (Walsall) میں 26 دن پر مشتمل ” مدنی قاعدہ کورس“ شروع ہو رہا ہے۔

داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں بنت عطار سلمہا الغفار نے مشہور نعت خواں کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

بنت عطار نے انہیں مدنی کام کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسائل اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں بنت عطار سلمہ الغفار نے اجتماع میں شرکت کی جس میں مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور بنت عطار سلمہ الغفار نے دعا کی۔ اس موقع پر 103 شخصیات ،نعت خواں، ایونٹ ، آرگنائزر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ بیان دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں گھر درس دینے، محاسبہ کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پرشخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اجتماع میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن لانڈھی 6نمبر (چراغ ہوٹل) میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کابینہ سطح اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی گئی۔ دو ایسی اسلامی بہنیں جو پہلے اجتماع میں آتیں تھیں اب نہیں آتیں انکو بھی دعوت دی گئی تو انھوں نےدوبارہ آنے کی نیت پیش کی۔

-کراچی ریجن ، ماہ ستمبر  میں 8455 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 17 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 183 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

2-حیدرآباد ریجن میں 4406 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

3-ملتان ریجن میں 3722 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔5مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

4-فیصل آباد ریجن میں 3299 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔10مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع عوام ہوا جس میں 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

5-لاہور ریجن میں 5329 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 26 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 458 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

6-اسلام آباد ریجن میں 2984 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 1 مقام پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کےشہر فیصل آباد ریجن کی لیہ زون  میں پاک سطح ذمہ دار مجلس کفن دفن نے مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں علاقہ ،ڈویژن، کابینہ اور زون ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک سطح ذمہ دار نے کئی اہم مدنی پھولوں سے نوازا ۔ تقرری ، کارکردگی شیڈول، کارکردگی کے فالو اپ اور تربیت کے حوالے سے بھی کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ  تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان سطح کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار نے ایک لیڈیز ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس دوران ہاسٹل کی رہائشی اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا گیا ، پا ک سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار نے طالبات کو نیکی کی دعوت دی۔ مدنی حلقے کے آخر میں اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  16اکتوبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی ڈیرہ الہ یار زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیوعلاقوں میں مدنی کام کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔