اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام کراچی بن قاسم گلشن حدید میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا  جس میں میڈیکل اسٹوڈنٹ اور لیڈی ڈاکٹرز سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے” میلاد مصطفیٰﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔