دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر نیو یارک  میں چار مقامات فیضان مدینہ، فوسٹر ایوینیو، نیو جرسی، برائٹن بیچ ایوینیو(Faizan Medina, Foster Avenue, New Jersey, Brighton Beach Avenue) کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائیں۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 123اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن (Houston)میں بذریعہ اسکائپ تین دن ذکر شہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا برا کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے لینے اور روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ڈیلس (Dallas) میں بذریعہ اسکائپ تین دن ذکر شہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 107 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا برا کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور عاشورہ کا روزہ رکھنے،نویں دسویں محرم کوکئے جانے والے نیک اعمال بتائیں نیز روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے مختلف شہروں شکاگو، ڈسلپین،اسکوکی،میامی، وڈلینڈ، یوبا سٹی(Chicago, Desalpin, Skokie, Miami, Woodland, Yuba City)میں بذریعہ اسکائپ تین دن ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا برا کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عاشورہ کا روزہ رکھنے،نویں دسویں محرم کوکئے جانے والے نیک اعمال بتائے گئےنیز روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  کینیڈا کے شہر تھورن (Thorncliffe) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری کی ضرورت و افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ذمہ داریوں کو تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز دوسرے ذیلی حلقوں میں مدنی کام بڑھانے، ذیلی نگران کے تقرر اور ان کی تربیت کے حوالے سے بتایانیز مختلف مدنی کاموں کے اہداف دیئےگئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 اگست 2020ء بروز اتوار بذریعہ اسکائپ کینیڈا کے ڈویژن مِسّی ساگا( Mississauga) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذیلی حلقوں کی نیو تقسیم کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے نیو ذیلی حلقوں میں مدنی کام بڑھانے پر کلام کیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اور مختلف مدنی کاموں کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام کویوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے کے ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں برٹن، پیٹر برو ، نوٹنگھم ، لیسٹر کی62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے عبادت کے لئے وقت کیسے نکالیں کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مزید اس کی ترغیب دلانے کے ذہن دیا۔

ہفتہ وار ون ڈے سیشن کی تعداد میں اضافے کے لئے مزید اسلامی بہنوں کو دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 30 اگست 2020ء کو یوکے لندن ریجن میں دو مقامات لیٹن  (Leyton)اور ایسٹ ہام(East Ham) میں آن لائن ذکرِ شہادت اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت امام حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے سنتوں بھرے بیانات کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لندن ریجن ریڈنگ (Reading) ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی نیز پابندی سے براہ راست ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت امام حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے کے علاقوں ایڈنبرا ، گلاسگو ، ہیلی فیکس ، کیگلی ، ہنسلو ، سلاؤ ، ووکنگ ، ریڈنگ ، لیٹن ، ہیرو ، ولڈسن گرین(Edinburgh, Glasgow, Halifax, Keighley, Hounslow, Slough, Woking, Reading, Leyton, Harrow, Willesden Green ) کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائے۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 390اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  2 محرم الحرام 1442ھ تا 8 محرم الحرام 1442ھ تک یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

499 اسلامی بہنوں نے روزانہ313 مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

606 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

385 اسلامی بہنوں نےروزانہ 12 منٹ مطالعہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

273اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

230اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

417اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے کے شہرلیڈز( Leeds ) کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائیں۔ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔