دعوت اسلامی
کے زیراہتمام یوکے کے شہر ہیلی فیکس (Halifax)میں آن لائن سنتوں بھرااجتماع منعقد
کیا گیا جس میں کم و بیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”دُکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر
خواہی کرنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔
ڈونکیسٹر،
ہودرزفیلڈ اورہیلی فیکس میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام ڈونکیسٹر(Doncaster) ، ہودرزفیلڈ (Huddersfield)، ہیلی فیکس(Halifax)میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و پیش 47اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور
اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی
اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و پیش
50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل
و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی
ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
اسٹاکٹن آن ٹیز
، مڈلز برو اور نیو کاسل میں اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں شہدائے کربلا کی
محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی
اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے کے مختلف علاقوں اسٹاکٹن آن ٹیز ، مڈلز برو ، نیو
کاسل(Stockton on Tees, Middlesbrough
, Newcastle )کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک
اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں
امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائے۔ان اجتماعات میں مجموعی طور
پر 177اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام ستمبر 2020ء سے میں اسلامی بہنوں کےلئے یوکے کے شہر بلیک برن
(Blackburn) میں ”درس نظامی کورس“ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!اس کورس میں
اسلامی بہنیں تفسیر، حدیث، صرف، نحو، اور فقہ کی تعلیم مفت حاصل کر سکیں گی۔
اس کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:
بریڈ فورڈ ریجن
کے شہر لیڈز میں ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان
مدنی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ ریجن کے شہر لیڈز (Leeds) میں ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” احساس ذمہ داری“
کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو
احسن طریقے سے پورا کرنے اور مدنی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ
کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ” سیرتِ بابا فرید “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزا55 ،
لندن ریجن سے 1ہزار884، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار983، برمنگھم یجن سے 3ہزار 685،
آئرلینڈ سے74اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے305اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا11ہزار986اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سیرتِ بابا فرید “ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے نیک بنانے خوف خدا
عشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر ِ
اہتمام یوکے کےشہر پیٹربورو ( Peterborough) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
ماه محرم
الحرم 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو امریکہ
اور کینیڈا میں یومِ قفل منایا گیا
شیخ طریقت
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ماه محرم
الحرم 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی
لحاظ سے نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ
اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یومِ قفل
منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 173
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 74 اسلامی بہنوں
نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی( Miami )میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے "حضرت امام حسین
کی عبادت" کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو نماز کی پابندی، محبتِ اہلبیت کو بڑھانے کے مدنی پھول دئیے نیز ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام فوسٹر نیویارک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ
امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ
اسکائپ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور ذیلی
سطح پر نگران کا تقرر کیا نیزنیز مختلف مدنی کاموں کے اہداف دئیے گئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین کےشہرپارالیل( Parallel) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 33 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں غسل ِمیت کے طریقے کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی
بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔