
حالیہ بارشوں کی وجہ سے کراچی میں کافی قبریں منہدم
ہوچکی ہیں۔
مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے 29 اگست 2020ء مختلف
قبرستان کا دورہ کیا اور جو قبریں بظاہر خراب ہوچکی ہیں ان کے عزیز و اقارب سے
ملاقات کی۔ ذمہ داران نے لواحقین کو دارالافتاء اہل سنت سے رہنمائی لیکر قبر کو
درست کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عزیر
عطاری، رکن مجلس کفن دفن )

دعوت اسلامی
کی مجلس تاجران کے تحت 24اگست 2020ء بروز پیر
شیخوپورہ سٹی کے مختلف مارکیٹوں کا
دورہ ہوا ۔جس میں رکن مجلس تاجران محمد افضل عطاری نے تاجران کو نیکی کی دعوت دی اور کئی مقامات پر مدنی حلقے
لگائے۔ اس مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات
کرتے ہوئے علم دین سیکھنے اور سکھانے کا اہتمام کیا۔(رپورٹ: محمد ساجد
عطاری مجلس کارکردگی ذمہ دار شیخوپورہ کابینہ)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2020ء
کوتھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے بھلوال میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں
عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل
کرتے ہوئے اپنا خون عطیہ کیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں وقتاً فوقتاً
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں جن کے ذریعے اب تک 30 ہزار
سے زائد بلڈ بیگز جمع کئے جاچکے ہیں۔
مصطفی آباد
رائیونڈ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان امام حسین میں شجر کاری مہم کا آغاز

پچھلے دنوں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ملک
بھر میں شجر کاری کرنے کی ترغیب دلائی
تھی۔اسی سلسلے میں 24اگست 2020ء بروز پیر مصطفی
آباد رائیونڈ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان امام حسین میں نگرانِ جنوبی زون
لاہور حاجی عبدالرشید عطاری نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور دعائے خیر
کی۔ اس موقع پر حاجی عبدالرشید عطاری
نے مختلف عاشقان رسول سے ملاقاتیں بھی کیں۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری مجلس کارکردگی ذمہ دار
شیخوپورہ کابینہ)

دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے سیکورٹی عملے نے شرکت کی۔
نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری اور نگران زون محمد عرفان عطاری مدنی نے شرکا
کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ:
محمد عادل عطاری، نگران مجلس سکیورٹی)
فیصل آباد پریس
کلب اور جیو نیوز کے آفس میں پرنٹ اور پیپر میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات

دعوت اسلامی کی مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت 28اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد پریس کلب اور جیو نیوز کے آفس میں محمد ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار نے فیصل آباد پریس کلب کےنائب صدر خاور ہاشمی ،جنرل سکریٹری علی اشفاق ہاشمی، سینئر صحافی تنویر احمد، کیمرہ مین شاہد جٹ اور رپوٹر روزنامہ جنگ حماد سے ملاقات کی اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں پرنٹ میڈیا اور پیپر میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ دارمحمد ارسلان عطاری نے نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مرکز میں آنے کی دعوت دی اس دوران ارسلان عطاری نے مکتبہ المدینہ سے جاری کردہ کتب ورسائل تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: ارسلان عطاری )

دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 28 اگست
2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ کینٹ میں مدنی مشورہ ہواجس میں اسلام آباد ریجن کے اراکین زون نے شر کت کی۔ نگران مجلس
اثاثہ جات محمد وسیم عطاری نے پیشگی جدول،
کارکردگی، ماسٹر فائل اور متولی بورڈ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کیا اور فائل بینک
کے حوالے سے گفتگو کی۔ (رپورٹ: شفیع الرحمن، مجلس اثاثہ جات اسلام آباد
ریجن آفس)

دعوت اسلامی
کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت گزشتہ روز ہزاراہ زون کے بستہ ذمہ داران کا فیضان مدینہ
ہری پور میں دہرائی اجتماع ہوا جس میں تعویذات عطاریہ کی دہرائی کروائی گئی مزید
کچھ وظائف بھی سکھائے گئے۔ نگران مجلس نے مریضوں سے بات چیت کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مجلس مدنی بہاروں کے ذمہ
داران کا تقرر فرمایا ۔
واضح رہے! اس
موقع پر نگران مجلس نے بستہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کیا جس میں شرکا کو مدنی عطیات بکس رکھنے اور
مجلس کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
بنگلہ دیش کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن
بنگلہ دیش کے ملک سطح اور زون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ مدنی مشورے میں
16 ستمبر 2020ءسے بنگلہ دیش میں آن لائن کفن دفن کورس کے آغاز کرنےپر شرکا سے مشاورت ہوئی۔
واہ کینٹ زون
کے بستہ ذمہ داران کا فیضان مدینہ ہری پور
میں دہرائی اجتماع

دعوت اسلامی
کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت گزشتہ روز اسلام آباد ریجن واہ کینٹ
زون کے بستہ ذمہ داران کا فیضان مدینہ ہری پور میں
دہرائی اجتماع ہوا جس میں تعویذات عطاریہ کی دہرائی کروائی گئی، مزید کچھ وظائف بھی
سکھائے گئے ،نگران مجلس نے مریضوں سے بات
چیت کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مجلس مدنی بہاروں کے ذمہ
داران کا تقرر فرمایا ۔
واضح رہے! اس
موقع پر نگران مجلس نے بستہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کیا جس میں شرکا کو مدنی عطیات بکس رکھنے اور
مجلس کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی ،رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)

دعوت اسلامی
کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت26اگست 2020ء بروزبدھ فیضان مدینہ
کوہاٹ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں
پشاور کابینہ کے بستہ ذ مہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے شرکا کو روزانہ اپنا محاسبہ
کرنے ،بستوں کی تشہیر کرنے،بستوں کو مضبوط کرنے اور بستوں کے ذریعے 12 مدنی کاموں
کو مضبوط کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
واضح رہے ! فیضان مدینہ کوہاٹ میں روزانہ مغرب تا عشاء فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دیئےجاتے ہیں۔(رپورٹ: مشرف علی عطاری لاہور ریجن ذمہ دار
مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)

دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان مدینہ ، مجلس مالیات اور مجلس آئمہ کے ذمہ داران کا 25اگست 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ اجلاس
ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ دار محمد رمضان مدنی عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی کام بڑھانے کے متعلق ذہن دیتے ہوئے آمدن و اخراجات کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔ اس موقع پر حاضرین نے ان مدنی
پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:فضل الرحمان
عطاری زون ذمہ دار مجلس فیضان مدینہ)