دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 ستمبر 2020 ء کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے  ممالک کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران ، بحرین اور قطر کابینہ نگران، کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول پیش کیے ، اہداف کو پورا کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔