فلاحی خدمات کے اعتراف میں ایوانِ صدر سے دعوت اسلامی کو تعریفی لیٹر جاری

کرونا وائرس
سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی فراہمی اور بارش
زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان
ڈاکٹر عارف علوی اور Ministry
of National Health Services Pakistan کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو تعریفی لیٹر پیش
کئے گئے۔
لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ،
سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت
محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کیا۔
اسی لاک
ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا
بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت
اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے
ہوئے انہیں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔
لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں
میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی
آگیا۔ان بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق
حقیقی سے بھی جاملے۔ اس صورتحال کے سبب
مقامی لوگ کافی پریشانی کی زد میں آگئے۔
دعوت
اسلامی ویلفیئر کی ٹیم اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور
پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے
امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد
رقم پہنچایا۔
ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے
ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے دعوت اسلامی کے لئے
تعریفی لیٹر جاری کیا ہے جس میں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی
کی۔
اسی طرح Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے بھی ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے فلاحی کاموں کو سراہا گیا اور بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے ذریعے شاندار مدد کرنے پرتعریفی الفاظ کہے گئے۔
Appreciation
Letterپڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے
لنک پر کلک کیجئے:
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”سیرتِ بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام یوکے کی ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن اور بریڈفورڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن
سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس
مدنی انعامات کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے2021 سے 2026 ، 5 سالہ اہداف دیئے،اسلامی
بہنوں کی تقرریوں کوفروری 2021تک عملی
جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے، محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع یوکے کی
مادری زبان( native language )انگلش میں کروانے کا ذہن
دیا اور مدنی انعامات کے رسائل انگلش میں تقسیم اور وصول کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ايسٹ لندن کابینہ کی
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں والتهم سٹو، ایسٹ
ہام اور ایلفورڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن ےن مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزيد بڑھانے، مدنی مذکراہ سننےاورمدنی انعامات پر عمل کرنے کا
ذہن ديا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے کے شہر بریڈ فورڈ(Bradford) میں ” اپنی نماز درست کیجیئے
کورس“ کا اِختتام ہوا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس بہت پسند آیا۔
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کی۔ اس کورس میں مختلف علاقوں
کے اسٹوڈنٹس اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر
کرنے اور شہادت اما حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکےمانچسٹر ریجن اورلوٹن لندن کابینہ کی اسلامی بہنوں کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا
گیاجن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا
کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں
نے بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 1ہزار45اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔
فیصل آباد کابینہ
ڈویژن رضا آباد میں تین روزہ اجتماع ذکرِ شہادت کا سلسلہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام فیصل آباد کابینہ ڈویژن رضا آباد میں تین روزہ اجتماع ذکرِ شہادت کا
سلسلہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
فیصل آباد
زون نگران اسلامی بہن نے”حضرت امام حسین رضی
اللہ عنہ کی
کرامات“ کے موضوع پر بیان اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر
خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”ضیاء دورد و سلام“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس علاقائی
دورہ کے زیر ِ اہتمام سری لنکا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام سری لنکا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں
مکمل کرنے پر کلام کیا نیزنئے علاقوں میں
مدنی کام شروع کرنے کے اہدف دئیے۔ مدنی
مشورے میں تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کی تر غیب دلائی جبکہ سابقہ اہداف پر کلام کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
اور کابینہ شعبہ بالغات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن شعبہ
بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی
مذاکرہ سننے، مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ پابندی سے جمع کروانے، تقرریاں جلد مکمل کرنے اورصراط الجنان کامطالعہ
جلد مکمل کرنے کے اہداف دئیے نیز اسناد امتحان اور کورسز کے نظام کو مضبوط بنانے ،پیشگی
و عملی شیڈول اور تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔