دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکن
شوریٰ حاجی محمدجنید عطاری نے نگران کابینہ دانیال عطاری کے ہمراہ گوجرانوالہ زون
میں مفتی ظریف القادری صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی
خدمات سے آگاہ کیا جبکہ مفتی ظریف القادری صاحب نے دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے
دعائیں کیں۔
اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی
بھائی نے قاری شاہنواز ہاشمی صاحب (مہتمم
ومتولی جامع مسجد کوٹلہ احمد راجن پور) سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
جامعۃ المدینہ کے داخلوں اور المدینۃ العلمیہ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی جس پر
قاری شاہنواز ہاشمی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دعائیں کیں۔
پچھلے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے واپڈا ٹاؤن لاہور کے خطیب ، مدرس ادارہ المصطفیٰ مولانا محمد عارف جاوید
نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی
کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی۔
اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے شہر ذمہ دار وارث عطاری کے ہمراہ جامعہ اسلامیہ
سمبڑیال کے مہتمم مولانا غلام مصطفیٰ
شیرازی اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد انور رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے
انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان
مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔
مدرسۃ المدینہ آن لائن گجرات کی برانچ میں ناظمین و
برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
سیالکوٹ زون اور کشمیر زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔ اراکین مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام الیاس عطاری مدنی اور ضمیر عطاری مدنی نے شرکا کو نظام
مزید بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں مدنی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو مزید بڑھانے اور تربیتی اجتماع کے اہداف مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی گئی۔
27 اگست 2020ء کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
زیر اہتمام ستیانہ روڈ فیصل آباد ریجن کی برانچ میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں فیس
اور ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور کالنگ آپریٹرز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے نگران یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا کی
تربیت کی اور مدنی انعامات اور سرکار ﷺ کی امت پر آسانی کے فضائل بتاتے مدنی پھول
پیش کئے۔ نگران مجلس نے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئےاور
اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
27 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ آن لائن کے تحت برانچ اچھرہ میں شفٹ مدنی کا مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ آن لائن کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس سخاوت رضا عطاری نے شرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ ملانے کی ترغیب
دلائی اور مدنی مرکز کی طرف سے عطاکردہ اصولوں پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
زیر اہتمام خان پور رحیم یار خان میں نیو
برانچ کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا
اور دعائے خیر فرمائی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کے زیر اہتمام لاہور ریجن کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں
شفٹ عطاری کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن سخاوت رضا عطاری نے انگلش مدرسین بڑھانے اور مدنی کاموں کی
تحریک تیز کرنے کے حوالے سے مختلف نکات بیان کیا۔
(ویب ڈیسک،کراچی) گزشتہ رات یومِ
دعوتِ اسلامی کےسلسلے میں مدنی چینل پر
براہِ راست خصوصی پروگرام نشر کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ
اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسولِ مقبول سے ہوا جس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت سے
سوالات و جوابات کا سیشن کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے ابتدائی ایام کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت کا کہنا تھا
کہ میں سن1981میں نور مسجد کھارادرمیں امامت کرتا تھا، ایک روز علامہ شاہ
احمدنورانی علیہ
الرحمہ کی طرف سے مرحوم نعت خوان یوسف میمن کے چھوٹے بھائی میرے پاس ایک دعوت نامہ لے کر آئے ،اس میں لکھا تھا کہ ہم نے دعوتِ اسلامی کے
بارے میں فلاں دن اجلاس رکھا ہے جس میں رئیس التحریر علامہ ارشد القادری صاحب سمیت دیگر علماو عمائدین شرکت کررہے ہیں، آپ نے بھی آنا۔
الغرض میں بھی وہاں پہنچا، نورانی میاں اور علامہ
ارشد القادری علیہما
الرحمۃ کی تنظیمی سوچ مدینہ مدینہ!! ان صاحبان کا یہی ذہن
تھا کہ سیاست سے مکمل پاک ایک تحریک
کا قیام عمل میں لایا جائے جو خالص دین کا
کام کرے، نیکی کی دعوت دے، اُس تنظیم کا
سیاست سے کوئی لینا دینا نہ ہو! بس تبلیغ دین کا واحد مشن ہو۔اس اجلاس میں غزالیِ زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ صاحب سمیت کئی علما و عمائدینِ اہلِ سنّت بھی موجود تھے، مگر اس اجلاس
کا کوئی خاص نتیجہ نہ نکلا۔ خیر بعد میں
کئی اور بھی مشورے ہوئے اور مجھے دعوتِ اسلامی کا امیر مقرر کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا شفیع اوکاڑوی صاحب بھی
محسنِ دعوتِ اسلامی ہیں، ان کے ہم پر بڑے
احسانات ہیں، اوکاڑی صاحب نے سب سے پہلے اجتماع کے لئے اپنی مسجد گلزارِ حبیب سولجر بازاز پیش کی اور فرمایا کہ میری مسجد کو
دعوتِ اسلامی کا مرکز بنائیں۔
امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے ترقی میں پیش پیش افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوتِ میں قبلہ الحاج سید عبدالقادر شاہ صاحب
عرف باپو شریف ان کا اہم رول ہے، ان کا
بہت کردار ہے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی میں ان کا جیسا تیسا حصہ ہے۔ اللہ ان
کو غریقِ رحمت فرمائے،بے حساب مغفرت ان کا اور ان کی آل کا مقدر ہو۔
دعوتِ اسلامی کے سیاست میں آنے کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب
میں آپ کا کہنا تھا کہ خلفاء راشدین والی سیاست آ گئی تو پہلا سیاستدان الیاس قادری ہوگا، میں نے مجلس شوری کو پہلے سے لکھ کر دے دیا ہے، اگر تمھیں دعوت
اسلامی کو توڑنا ہے تو کچھ بھی نہیں
کرنا بس سیاست کا اعلان کردینا اپنے آپ
دعوت اسلامی ختم ہو جائے گی۔
پروگرام میں اراکینِ شوریٰ نے اپنے اپنے شعبہ
جات کی کارکردگی بھی بیان فرمائی۔ روح پرور پروگرام کے اختتام میں جانشین امیرِ
اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعوتِ اسلامی کی ترقی، امیر اہلِ سنت کی لمبی عمر اور
حالیہ بارشوں میں پریشان حال افراد کی خوشحالی کے لئے دعا بھی کروائی۔
امریکہ اور کینیڈا ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ اور کینیڈا ڈویژن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے، معلمات ومبلغات تیار کرنےاورشعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے
شعبے سے ملنے والے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیانیز اپنے ملک کی مقامی زبان میں
مدنی کام شروع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
ڈویژن کیلگری
کینیڈا میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ڈویژن کیلگری کینیڈا میں بذریعہ
اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذیلی
حلقوں کی نیو تقسیم کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کام بڑھانے کے لئے
مختلف مدنی کاموں کے اہداف دئیے۔
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے نیک بنانے خوف خدا
عشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات
کے زیر ِ اہتمام یوکے کےشہر برٹن (Burton) میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم
کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام یوکے
برسٹل(Bristol)اورویلز(Wales) ریجن میں پانچ دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و پیش 25 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر
تربیت کی گئی نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مزید کورسز جوائن کرنے
کی ترغیب دلائی گئی۔